بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 34. Saba · Ayah 1
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ لَهُ الْحَمْدُ فِی الْاٰخِرَةِ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْخَبِیْرُ﴿1﴾
- اَلْحَمْدُتمام تعریفیں
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- الَّذِيْ لَهٗوہ جس کے لیے
- مَاجو
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَمَااور جو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَلَهُاور اسی کے لیے
- الْحَمْدُہر تعریف
- فِي الْاٰخِرَةِ ۭآخرت میں
- وَهُوَاور وہ
- الْحَكِيْمُحکمت والا
- الْخَبِيْرُخبر رکھنے والا
لغات القرآن : آیت نمبر 1 تا 2
یلج : داخل ہونا ہے
یخرج : نکلتا ہے
ینزل : اترتا ہے
یعرج : چڑھتا ہے
تشریح :ـ آیت نمبر 1 تا 2
اللہ جو کامل ہستی ہے اس نے اپنی قدرت کا مل سے اس کائنات کے ذرے ذرے کو پیدا کر کرے ہر چیز میں ایک ایسا حسن و خوبی ، کمال و جلال اور ان کے درمیان حسین تو ازن پیدا کیا ہے کہ اگر اس میں ذرا بھی غور و فکر کیا جائے تو انسان بےساختہ کہہ اٹھتا ہے فتبرک اللہ احسن الخالقین : وہ اللہ کتنی برکتوں والا ہے جو سارے پیدا کرنے والوں میں سب سے بہتر ین خالق ہے ۔ اللہ ہر چیز کی حکمت کو جانتا ہے اور وہ اپنی بنائی ہوئی کائنات سے بیخبر نہیں ہے۔ بلکہ وہ ہر چیز کی کیفیات اور حالات سے پوری طرح باخبر ہے ۔ اسے اپنی مخلوق کے بارے میں معلوم ہے کہ وہ کہاں اور کس حالت میں ہے۔ اس کی ضروریات کیا ہیں اور کیسے مہیا کی جاتی ہیں ۔ زمین میں بارش کے پانی کی طرح کیا چیز داخل ہورہی ہے ، درختوں ، کھیتوں ، پودوں ، مع دنیات اور سبزہ وغیرہ کیا کچھ چیزیں زمین کے اندر سے نکل رہی ہیں ۔ اسے معلوم ہے کہ جو فرشتے لوگوں کی دعائیں اور اعمال آسمانوں کی طرف بلند کررہے ہیں اور شریعت ، وحی اور دوسری چیزوں کی طرح کون کون سے احکامات نازل ہورہے ہیں۔ اللہ کو معلوم ہے کہ انسان کے لئے آخرت میں کون سی چیزیں اس کو فائدہ اور کون سی نقصان دینے والی ہیں۔ غرضیکہ کائنات اور آخرت کی زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں ہے جو اس سے پوشیدہ ہو۔ کائنات میں جو بھی حسن و جمال ہے وہ اسی اللہ کی فرف سے ہے۔ وہی ہر طرح کی تعریفوں اور حمد و ثنا کا مستحق ہے ۔ اس کے علاوہ کوئی دوسری ہستی ایسی نہیں ہے جس کو اس کے برابر لا کھڑا کردیا جائے۔ وہی اللہ ہر طرح کی عبادتوں کا حقدار ہے۔ اللہ وہ ہے جو اپنے بندوں کے قصوروں ، گناہوں اور خطاؤں سے اچھی طرح واقف ہے وہ جانتا ہے کہ کون حسن عمل کا پیکر ہے اور کون نافرمانی کی زندگی گذار رہا ہے ۔ اللہ کے فیصلے انسانوں کے فیصلوں کی طرح نہیں ہوتے کیونکہ ہر صفت اور حکمت پر اس کی رحمت غالب ہے اس لئے وہ گناہ کاروں کو ایک دم سے نہیں پکڑتا بلکہ ان کو سنبھلنے ، سمجھنے اور اصلاح کے ہزاروں مواقعے عطا فرماتا ہے ۔ اگر کوئی شخص اپنے گناہوں اور خطاؤں پر نادم و شرمندہ ہو کر توبہ کرلیتا ہے تو اس سے زیادہ معاف کرنے والا اور درگزر کے والا کوئی نہیں ہے اور اگر وہ کسی کو پکڑلیتا ہے تو اس سے چھڑانے والا کوئی دوسرا نہیں ہے۔ غرضیکہ جو شخص بی اس کائنات اور اس کی پیدا کی ہوئی مخلوق میں غور فکرکرے گا وہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ ا کے جذبات سے سرشار ہوجائے گا اور اس کو یقین کرنا پڑے گا کہ کائنات کی ابتداء سے انتہاتک تمام تعریفوں اور عظمتوں کا صرف وہی مستحق ہے ۔ وہی دنیا اور آخرت میں ہر شخص کا مشکل کشا ہے۔