بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 34. Saba · Ayah 22
قُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ۚ لَا یَمْلِكُوْنَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ وَ مَا لَهُمْ فِیْهِمَا مِنْ شِرْكٍ وَّ مَا لَهٗ مِنْهُمْ مِّنْ ظَهِیْرٍ﴿22﴾
- قُلِفرمادیں
- ادْعُواپکارو
- الَّذِيْنَان کو جنہیں
- زَعَمْتُمْگمان کرتے ہو
- مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ ۚاللہ کے سوا
- لَا يَمْلِكُوْنَوہ مالک نہیں ہیں
- مِثْقَالَ ذَرَّةٍایک ذرہ کے برابر
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَلَااور نہ
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَمَااور نہین
- لَهُمْان کا
- فِيْهِمَا مِنْ شِرْكٍان ( آسمان و زمین) میں کوئی ساجھا
- وَّمَا لَهٗاور نہیں اس (اللہ) کا)
- مِنْهُمْان میں سے
- مِّنْ ظَهِيْرٍکوئی مددگار
لغات القرآن : آیت نمبر 22 تا 23
ادعوا : پکارو۔ بلاؤ
زعمتم : تم نے گمان کیا۔ تم نے سمجھا
ظھیر : مددگار
فزع : گھبراہٹ دور کردی گئی
الحق : سچ
تشریح : آیات نمبر 22 تا 23
اللہ تعالیٰ نے حضرت دائود (علیہ السلام) اور حضرت سلیمان (علیہ السلام) کا واقعہ اور اللہ کو ماننے اور اس کا شکر ادا کرنے والوں کا حال سنا کر بتایا ہے کہ جو لوگ صبر و شکر سے کام لیتے ہیں ان کو دنیا میں کیا صلہ اور بدلہ ملتا ہے اور آخرت میں ان کا کتنا عظیم مقام ہوگا ۔ اس کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتے۔ اس کے بر خلاف قوم سبا کے واقعات زندگی کو سامنے رکھ کر فرمایا کہ جب وہ قوم جو ایک ہزار سال تک دنیا پر حکومت کرتی رہی تھی اس نے اللہ کے پغمبروں کی بات نہ سن کر اور شیطان کے جال میں پھنس کر اپنی دنیا اور آخرت کو برباد کر ڈالا تھا تو ان کا انجام کتنابھیانک ہوا تھا۔ در حقیقت ہمیشہ شیطان نے انسانوں کو اس دھوکے میں ڈالے رکھا ہے کہ وہ دنیا میں جو چاہیں کریں ۔ بس اپنے (من گھڑت) معبودوں کی عبادت و بندگی کرتے رہیں وہ ایسی عظمت وقدرت والی ہستیاں ہیں کہ اپنی سفارش سے جس کو چاہے بخشوالیں گی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ تو ان کے ہاتھوں کے بنائے ہوئے بےحقیقت بت ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ اللہ کے وہ فرشتے جو بہت قریب ہیں وہ بھی اس وقت تک سفارشی کی جرات نہیں کرسکتے جب تک ان کو اس کی اجازت نہ دے دی جائے گی۔
جب نبی کریم ﷺ نے کفار مکہ کے سامنے اللہ کے ایک ہونے اور اس کی قدرت و طاقت کو مان کر اسی کی عبادت و بندگی کرنے کی تعلیم دی تو کفار جو اللہ کی ذات کے متعلق طرح طرح کے گمان رکھتے تھے وہ کہتے تھے کہ یہ بت، فرشتے اور نیک لوگوں کی روحیں ہماری سفارش کر کے ہمیں ہر طرح عذاب اور تکلیفوں سے بچا لیں گی۔ ان نادانوں کا ایک خیال تو یہ تھا کہ ہمارے بت اللہ کے معاملات پوری طرح شریک اور مددگار ہیں اسی لئے ہم اپنی حاجتیں اور مرادیں ان مانگتے ہیں کچھ لوگوں کا خیال یہ تا کہ یہ بت ہمارے خالق و ماک تو نہیں ہیں البتہ ان کو اللہ کے ہاں بڑا مقام حاصل ہے اگر وہ ہماری سفارش کردیں گے تو ہمارا کام بن جائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے ایسے نادانوں سے فر مایا ہے کہ اے نبی ﷺ آپ ان سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنا معبود سمجھتے ہیں ان کو پکار کر تو دیکھیں ان پر حقیقت کھل جائے گی کہ وہ ذرہ برابر چیز بھی میں بھی شریک نہیں ہیں ۔ آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے میں نہ تو شریک ہیں اور نہ کسی طرح سے اللہ کے مدد گار ہیں کیونکہ اللہ نے ہی زمین وآسمان اور ساری مخلوق کو پیدا کیا ہے وہ ان تمام چیزوں میں کسی کے سہارے کا محتاج نہیں ہے ۔ رہا یہ گمان کہ فرشتے اور بت اس کے پاس ان لوگوں کی سفارش کریں گے تو اس بات کو غور سے سن لیں کہ وہ فرشتے جو اللہ کے مقرب فرشتے ہیں وہ بھی اس وقت تک سفارش کرنے کی جرات نہیں کرسکتے جب تک اللہ کی طرف سے ان کو اجازت نہ دی جائے گی ۔ فرمایا کہ جب اللہ کی ایسی نورانی مخلوق کی محال نہیں ہے کہ اس کی اجازت کے بغیر اپنے لب بھی ہلا سکیں تو ان بےحقیقت بتوں کی کیا حیثیت ہے۔ اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کے سامنے کسی کو دم مانے تک کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے سامنے سب ہی سر جھکائے ہوئے ہیں فرشتے بھی اتنا ہی بول سکتے ہیں جتنی ان کو اجازت دی جائے گی ۔ فرشتوں کا کام یہ ہے کہ وہ تمام حالات کو اللہ کے سامنے رکھ دیتے ہیں اور اللہ کے حکم کے منتظر رہتے ہیں ۔ پھر جب حکم الہی نازل ہوتا ہے تو اس کی عظمت و جلال کی آہٹ سے ان کے دل لرز اٹھتے ہیں اور سجدے میں گر پڑتے ہیں ۔ اس کے بعد خوف اور رعب کا اثر دل پر سے اللہ کے حکم سے دور ہوجاتا ہے تو نیچے والے فرشتے اوپر والے فرشتوں سے پوچھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کیا حکم دیا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ اللہ نے جو کچھ فر مایا وہ بالکل حق اور سچ فرمایا ہے اور بس۔
حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ رب العالمیین جب کوئی حکم دیتے ہیں تو عرش کو اٹھانے ولے فرشتے اللہ کی تسبیح و تقدیس کرنے لگتے ہیں ۔ ان کی تسبیح کو سن کر ان کے قریب والے آسمان کے فرشتے بھی تسبیح پڑھنے لگتے ہیں یہاں تک کہ بات ” سماء دنیا “ یعنی نیچے کے فرشتوں تک پہنچ جاتی ہے (اور سب فرشتے اللہ کی تسبیح و تقدیس کرنے میں مشغول ہوجاتے ہیں ) پھر وہ فرشتے جو عرش الہی کو اٹھائے ہوئے ہیں ان کے قریب والے فرشتے پوچھتے ہیں آپ کے رب نے کیا فرمایا۔ وہ اللہ کے دیئے حکم کو بتا دیتے ہیں ۔ پھر اس طرح نیچے کے آسمان والے اوپر والوں سے سوال کرتے ہیں ۔ یہاں تک سوال و جواب کا سلسلہ ” سماء دنیا “ تک پہنچ جاتا ہے ۔ (صحیح مسلم)