IntroSurah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 34. Saba · Ayah 3

  1. وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَاْتِیْنَا السَّاعَةُ١ؕ قُلْ بَلٰى وَ رَبِّیْ لَتَاْتِیَنَّكُمْ١ۙ عٰلِمِ الْغَیْبِ١ۚ لَا یَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ وَ لَاۤ اَصْغَرُ مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْبَرُ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍۗۙ﴿3﴾

    1. وَقَالَاور کہا (کہتے ہیں)
    2. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
    3. لَا تَاْتِيْنَاہم پر نہیں آئے گی
    4. السَّاعَةُ ۭقیامت
    5. قُلْفرما دیں
    6. بَلٰىہاں
    7. وَرَبِّيْقسم میرے رب کی
    8. لَتَاْتِيَنَّكُمْ ۙالبتہ تم پر ضرور آئے گی
    9. عٰلِمِجاننے والا
    10. الْغَيْبِ ۚغیب
    11. لَا يَعْزُبُپوشیدہ نہیں
    12. عَنْهُاس سے
    13. مِثْقَالُ ذَرَّةٍایک ذرہ کے برابر
    14. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    15. وَلَااور نہ
    16. فِي الْاَرْضِزمین میں
    17. وَلَآاور نہ
    18. اَصْغَرُچھوٹا
    19. مِنْ ذٰلِكَاس سے
    20. وَلَآاور نہ
    21. اَكْبَرُبڑا
    22. اِلَّامگر
    23. فِيْمیں
    24. كِتٰبٍ مُّبِيْنٍروشن کتاب
Translation · Baseerat-e-Quran
کافر کہتے ہیں کہ قیامت نہیں آئے گی ۔ (اے نبی ﷺ آپ کہہ دیجئے کہ ہاں میرے رب کی قسم جو عالم الغیب ہے کہ تم پر قیامت ضرور آئے گی ۔ اس سے آسمانوں اور زمین میں ایک ذرہ بھی چھپا ہوا نہیں ہے ۔ اس سے کوئی چھوٹی بڑی چیز پوشیدہ نہیں ہے کیونکہ وہ ایک کھلی ہوئی کتاب (لوح محفوظ) میں موجود ہے ۔
Tafseer · Baseerat-e-Quran

لغات القرآن : آیت نمبر 3 تا 6

لا یعزب : دور نہیں کرتا۔ دور نہیں ہے

مثقال : برابر

اصغر : چھوٹا

رزق کریم : عزت کا رزق

سعوا : انہوں نے کوشش کی

معجزین : بےبس اور عاجز کرنے والے

رجز : سخت عذاب

یھدی : وہ ہدایت دیتا ہے

تشریح : آیات نمبر 3 تا 6

کفار مکہ رسمی طور پر قیامت کا انکار نہیں کرتے تھے مگر اللہ تعالیٰ کے علم وقدرت کو اپنے قیاس کرکے اس بات کو ممکن سمجھتے تھے کہ جب انسان مرنے کے بعد گل سڑ جائے گا اور اس کے ذرات کائنات میں بکھر جائیں گے یا کائنات ٹوٹ پھوٹ کر بکھر جائے گی تو دوبارہ انسان اور کائنات کیسے پیدا ہوسکے گی ؟ وہ اپنی بےعقلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسان کے دوبارہ پیدا ہونے ، اس کے ذرات جمع ہونے اور دنیا کے دوبارہ بن جانے کے بارے میں کس طرح طرح کے شہبات کا شکار تھے اور کہتے تھے کہ یہ سب باتیں ناممکن ہیں قیامت کوئی چیز نہیں ہے سب کہنے کی باتیں ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اے نبی ﷺ ! آپ ان لوگوں سے کہہ دیجئے کہ میرے اس رب کی قسم جو عالم الغیب ہے کہ قیامت ضرور آئے گی اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے۔ لیکن وہ قیامت کب آئے گی ؟ اس کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں ہے۔ اللہ ہر غیب کا جاننے والا ہے وہ ایک ایک ذرے کی حالت سے اچھی طرح واقف ہے ، درخت سے ایک پتہ بھی گرتا ہے تو اس کا علم اللہ کو ہوجاتا ہے ۔ اس کو نظروں سے کوئی بات، کیفیت اور حالت پوشیدہ نہیں ہے۔ ہر چیز ” کتاب مبین “ یعنی لوح محفوظ میں موجود ہے ۔ جب عدل و انصاف کا وہ دن آئے گا جس کو قیامت کہتے ہیں تو کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہوگی۔ جن لوگوں نے کفر و شرک ، ظلم و زیادتی اور لوگوں سے مکر و فریب کیا ہوگا نا کو سخت سزادی جائے گی اور جنہوں نے ایمان اور صالح اور نیکی کے ساتھ زندگی گذاری ہوگی اور اللہ و رسول کے تمام احکامات کی پابندی کی ہوگی ان کو ان کی محنت سے زیادہ بہتر اور اچھا بدلہ دیا جائے گا۔ انہیں مغفرت، سکون قلب اور عزت کے رزق سے نوازا جائیگا۔ فرمایا کہ جو لوگ علم رکھنے والے ہیں وہ اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ حضرت محمد رسول ﷺ پر اللہ کیطرف سے جو کلام نازل کیا گیا ہے وہ برحق ہے اور وہی اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجا گیا ہے جو زبر دست اور تمام تعریفوں کا حق دار ہے ہدایت دینے والا ہے ۔ اس کی قدرت ہر چیز پر حاوی ہے وہ انسانی ذرات کو جب چاہے گا جمع کرکے پھر اس کو جیتا جاگتا انسان بنادے گا اور ایک ایسی نئی دنیا تعمیر فرمادے گا جس میں ہر انسان کے ہر عمل کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا ۔