بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 34. Saba · Ayah 31
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ بِهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ لَا بِالَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ١ؕ وَ لَوْ تَرٰۤى اِذِ الظّٰلِمُوْنَ مَوْقُوْفُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ۖۚ یَرْجِعُ بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضِ اِ۟لْقَوْلَ١ۚ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا لَوْ لَاۤ اَنْتُمْ لَكُنَّا مُؤْمِنِیْنَ﴿31﴾
- وَقَالَاور کہتے ہیں
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
- لَنْ نُّؤْمِنَہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے
- بِھٰذَا الْقُرْاٰنِاس قرآن پر
- وَلَااور نہ
- بِالَّذِيْاس پر جو
- بَيْنَ يَدَيْهِ ۭاس سے پہلے
- وَلَوْ تَرٰٓىاور کاش تم دیکھو
- اِذِجب
- الظّٰلِمُوْنَظالم (جمع)
- مَوْقُوْفُوْنَکھڑے کیے جائیں گے
- عِنْدَ رَبِّهِمْ ښاپنے رب کے سامنے
- يَرْجِعُلوٹائے گا (رد کرے گا)
- بَعْضُهُمْان میں سے ایک
- اِلٰىطرف
- بَعْضِۨدوسرے
- الْقَوْلَ ۚبات
- يَقُوْلُکہیں گے
- الَّذِيْنَ اسْتُضْعِفُوْاجو کمزور کئے گئے (ناتوان)
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کو
- اسْتَكْبَرُوْاتکبر کرتے تھے (بڑے لوگ)
- لَوْلَآ اَنْتُمْاگر نہ تم ہوتے
- لَكُنَّاضرور ہم ہوتے
- مُؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
لغات القرآن : آیت نمبر 31 تا 33
موقوفون : کھڑے کیے گئے
یرجع : وہ لوٹتا ہے
استضعفوا : کمزور کردئے گئے
لکنا : البتہ ہم ہوتے
صددنا : ہم نے روک دیا
تامرون : تم حکم دیتے ہو۔ تم سکھاتے ہو
اسروا : انہوں نے چھپایا
اغلال : طوق۔ زنجریں
اعناق (عنق) : گردنیں
تشریح : آیت نمبر 31 تا 33
جب نبی کریم ﷺ نے کفار عرب کے سامنے قرآن کریم کی آیات پیش کرکے بتایا کہ قرآن کریم اور اس سے پہلے نازل کی ہوئیں کتابیں توریت ، زبور اور انجیل وغیرہ یہ سب اللہ تعالیٰ نے انسانی ہدایت و رہنمائی کے لئے نازل فرمائی ہیں تو کفار بڑی ڈھٹائی اور بےشرمی سے کہتے تھے کہ ہم نہ تو اس قرآن کو مانتے ہیں اور نہ اس سے پہلی کتابوں کو مانتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ لوگ اس دنیا میں حقیقت کا انکار کر کے ایک بہت بڑے جرم کے مرتکب ہورہے ہیں ان کو انکار حق کے بھیانک انجام کا اندازہ نہیں ہے ۔ وہ دن کس قدر حسرت ناک ہوگا جب اللہ تعالیٰ سارے انسانون کو جمع کر کے ان سے ان کی زندگی کے ایک ایک لمحے کا حساب لے گا اس وقت چھوٹے بڑوں کو اور بڑے چھوٹوں کو الزام دیں گے اور ہر ایک دوسرے کو قصور وار ٹھہرائے گا عام لوگ جو اپنے رہبروں اور رہنمائی کی ہر بات کو آنکھیں بند کر کے مانتے تھے ان سے چیخ چیخ کرر کہیں گے کہ تم نے ہمیں راستے سے بھٹکایا تھا۔ ہماری ان مصیبتوں کے ذمہ دار تم ہو ۔ اگر تم ہمیں غلط راستے پر نہ ڈالتے تو ہم رسولوں کی بات مانتے اور آج کے دن ہم نجات پا لیتے ۔ جو ان کے بڑے لوگ ہوں گے وہ ان کو جواب دیں گے کہ اپنے آپ کو شرمندگی سے بچانے کے لئے ہمیں الزام نہ دو کیونکہ تمہیں تمہاری خواہشوں اور بری تمناؤں نے گمراہ کیا ہے ۔ تم نے اگر ہماری بات کو مانا تو اس کی وجہ یہ تھی کہ تمہاری یہی خواہش تھیں۔ وہ ہم نے تمہیں فراہم کردیں اس طرح تم نے خود ہی اپنے گلے میں اس پھندے کو ڈالا ہے ورنہ ہمارے پاس ایسی کون سی طاقت تھی کہ ہم زبردستی تمہاری گردنوں میں گمراہی کے پندے ڈال دیتے۔ اس طرح یہ لوگ ایک دوسرے کو الزم دے کر اپن شرمندگی کو مٹا رہے ہوں گے لیکن اپنے دیل میں اپنے کئے ہوئے غلط فیصلوں پر پچھتا رہے ہوں گے اور اپنے آپ کو قصور وار سمجھ رہے ہوں گے مگر شرم و ذلت کی وجہ سے ایک دوسرے پر ظاہر نہ ہونے دیں گے ۔ اس کے بعد اللہ کا فیصلہ آجائے گا اور ان سب کے ہاتھوں کو گردنوں سے ملا کر طوق اور زنجیروں سے جکڑ دیا جائے گا اور فرمایا جائے گا کہ اب ہر ایک کو اس کے اپنے کئے ہوئے اعمال کے مطابق بدلہ دیاجائے گا ۔ گمراہ کرنے والے ہوں یا گمراہ ہونے والے دونوں کو پورا پورا عذاب دیا جائے گا اور اس طرح سارے لوگ اپنے کیفر کردار کو پہنچ جائیں گے۔