بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 45. Al-Jaathiya · Ayah 14
قُلْ لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَغْفِرُوْا لِلَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ اَیَّامَ اللّٰهِ لِیَجْزِیَ قَوْمًۢا بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿14﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوْاان لوگوں کو جو ایمان لائے
- يَغْفِرُوْادرگزر کریں
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
- لَا يَرْجُوْنَنہیں وہ امید رکھتے
- اَيَّامَ اللّٰهِاللہ کے دنوں کی
- لِيَجْزِيَتاکہ وہ بدلہ دے
- قَوْمًۢاایک قوم کو
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كَانُوْاتھے وہ
- يَكْسِبُوْنَکمائی کرتے
لغات القرآن آیت نمبر 12 تا 15 : تبتغوا ( تم ڈھونڈتے ہو) یرجون ( تم امید رکھتے ہو) اسائ ( اس نے برا کیا)
تشریح : آیت نمبر 16 تا 15 : یہ اللہ تعالیٰ کا کتنا بڑا کرم ہے کہ اس نے انسان کو بیشمار نعمتوں سے نوازرکھا ہے سمندر اور دریا جو بےانتہاء طاقت ور ہیں اور کائنات کی وہ لا تعداد چیزیں جن کے سامنے انسان کی کوئی حیثیت نہیں ہے ان کو انسانوں کی خدمت میں لگا رکھا ہے۔ آدمی جس طرح چاہتا ہے ان چیزوں کو استعمال کرتا ہے۔
اللہ نے اپنی نعمتوں کی طرف متوجہ کرتے ہوئے فرمایا کہ سمندر جیسی عظیم قوت کو انسان کے تابع اور مسخر کردیا ہے جس میں جہازوں اور کشتیوں کے ذریعہ گہرے پانیوں تک پہنچنا ممکن ہوتا ہے۔ آدمی ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک آتا اور جاتا ہے اور اپنا رزق تلاش کرتا ہے۔ اسی سمندر سے مچھلیوں کا شکار کر کے ان کے گوشت کو استعمال کرتا ہے قیمتی پتھر ، موتی یہاں تک کہ اب سمندر کے اندر سے تیل اور گیس تک نکال رہا ہے۔ سمندر کے اندر کتنی مع دنیانت ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ کہتے ہیں کہ سمندر کے اندر جتنی مع دنیات کے خزانے بھرے ہوئے ہیں وہ شایدخش کی پر بھی نہیں ہیں بہر حال سمندر ہو یا خشکی ، پہاڑ ہوں یا جنگلات آج کے دور میں اور اس سے پہلے دور میں انسان ان سے فائدے حاصل کرتا رہا ہے اس کو یہ صلاحیت کس نے عطاء فرمائی ؟ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ وہ ساری صلاحتیں ہم نے انسان کو عطاء کی ہیں جن پر اسے ہر آن شکر ادا کرنا چاہیے لیکن انسان کی کمزوری یہ ہے کہ وہ ان صلاحیتوں کو اپنا کمال سمجھتا ہے اور ان پر شکر ادا نہیں کرتا ۔ نبی کریم ﷺ سے فرمایا جا رہا ہے کہ وہ اور اہل ایمان ان نا شکرے لوگوں کی پرواہ نہ کریں ۔ اپنا کام کئے جائیں ، صبر و تحمل سے کام لیں اور اس بات کو پیش نظر رکھیں کہ انسان کا اچھا اور برا عمل اللہ کی نظروں سے پوشیدہ نہیں ہے سب کو اللہ کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے وہ اچھی طرح بتا دے گا کہ اگر انہوں نے بہتر عمل کئے تو اس پر بہترین بدلہ عطاء کیا جائے گا لیکن اگر کسی نے گناہ یا خطا کا کام کیا ہے تو وہ اس گناہ کے وبال سے بچ نہیں سکتا ۔ فرمایا کہ تم ان نا شکرے لوگوں سے انتقام اور بدلہ نہ لو کیونکہ اگر تم نے صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیا تو پھر اللہ خود ان سے انتقام لے گا ۔ اللہ کا یہی دستور ہے ” ایام اللہ “ اس پر گواہ ہیں ۔ ایام اللہ سے مراد وہ معاملات ہیں جو آخرت میں انسانوں کے ساتھ کئے جائیں جن میں اللہ اپنے فرماں بردار بندوں کو انعام و اکرام سے نوازے گا اور نافرمانوں کو سخت سزا دے گا یا گزری ہوئی قوموں کے وہ واقعات مراد ہیں کہ جب بھی انہوں نے اللہ کی نافرمانی کی تو ان کو سخت عذاب دیا گیا اور نیکیوں پر بہترین صلہ عطاء کیا گیا ۔ بہر حال غور و فکر کرنے والوں کے لئے ان تمام باتوں میں بہترین نصیحت اور عبرت کا سامان موجود ہے۔