بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 47. Muhammad · Ayah 1
اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَضَلَّ اَعْمَالَهُمْ﴿1﴾
- اَلَّذِيْنَجو لوگ
- كَفَرُوْاکافر ہوئے
- وَصَدُّوْااور انہوں نے روکا
- عَنْسے
- سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
- اَضَلَّاکارت کردئیے گئے
- اَعْمَالَهُمْان کے اعمال
تشریح آیت نمبر 1 تا 6
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو لوگ کفر و انکار کی روش اختیار کرکے خود کو بھی ہر طرح کی سچائیوں سے دور رہے اور دوسروں کو بی اس راہ حق و صداقت پر چلنے سے روکنے کی جدو جہد اور کوشش کرتے رہے تو اللہ ایسے لوگوں کے تمام وہ اوعمال جنہیں وہ بہت نیک کام سمجھ کر کرتے ہیں ضائع کردے گا۔ وہ اعمال نہ تو دنیا میں کام آئیں گے اور نہ آخرت میں۔ اس کے برخلاف وہ لوگ جنہوں نے ایمان لا کر عمل صالح اختیار کئے اور نبی مکرم ﷺ پر جو کچھ نازل کیا گیا ہے اس کو انہوں نے پوری طرح مانا تو اللہ نہ صرف ان کے گناہوں کو معاف فرمادے گا بلکہ وہ دنیا اور آخرت میں ان کے ہر کام کو درست فرمادے گا جس کے ذریعہ ان کو اعمال صالحہ کی توفیق بھی نصیب ہوتی رہے گی ۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ جن لوگوں نے کفر و انکار کیا انہوں نے باطل اور جھوٹ کی پیروی کی اور جن لوگوں نے ایمان کا راستہ اختیار کیا انہوں نے حق و صداقت کا دامن تھام لیا۔
باطل ایک بےحقیقت چیز ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ باطل پر ست نہ صرف ایک فتنہ اور فساد کی جڑ ہے بلکہ وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ ایسے لوگوں کو ختم کردینا اور ان کے خلاف جہاد کرنا ساری انسانیت کو سکون بخشنے کا ذریعہ ہے۔ لہذا جب تک یہ فتنہ دنیا سے مٹ نہ جائے اس وقت تک اس کا پیچھا کیا جائے۔ جب کفار کے دلوں میں اہل ایمان کی دھاک بیتھ جائے اور ان فسادیوں کا زور ٹوٹ جائے تو اس وقت ان کو گرفتار کر کے قیدی بنا لیا جائے لیکن ان قیدیوں کے ساتھ کوئی اس یا معاملہ نہ کیا جائے جو غیر انسانی اور ظالمانہ ہو بلکہ ان کے ساتھ بہترین سلوک کیا جائے تاکہ وہ اسلامی تعلیمات اور مسلمانوں کے اخلاق و کردار کو دیکھ کر ایمان اور سچائی کے راستے پر آسکیں۔ اب ان کفار کو قید کرنے کے بعد مسلمانوں کے امیر اپنی ذھانت اور مصلحت کی بنیاد پر ان کے ساتھ احسان کا معاملہ کر کرے ان کو چھوڑدیں یا فدیہ لے کر آزاد کردیں ۔ جب دشمن اپنے ہتھیار رکھ دے اور جنگ کے جو شعلے بھڑک رہے تھے وہ ٹھنڈے پڑجائیں اور کفار مسلمانوں کی مکمل اطاعت قبو ل کرلیں تو پھر قید و بند سلسلہ بھی ختم کردیا جائے۔
فرمایا کہ وہ لوگ جو اس جہاد میں شہید کردیئے جائیں گے اللہ تعالیٰ ان کی جدو جہد ، کوشش اور نیک اعمال کو ضائع نہ کرے گا بلکہ ان کو راہ ہدایت عطا کر کے ان کے سارے کاموں کو درست فرمادے گا اور ان کو ایسی جنتوں میں داخل فرمائے گا جو ان کے لئے جانی پہچانی جیسی جگہ ہوگی۔
ان آیات کے سلسلہ میں چند ضروری باتیں :
الذین کفرو : جنہوں نے کفر اور انکار کیا یعنی وہ لوگ جنہوں نے دین اسلام کی تمام تر سچائیوں کو دیکھ کر محض اپنی ضد ہٹ دھرمی اور رسول دشمنی کی وجہ و سے انکاری کی کو اختیار کرکے رسول اللہ ﷺ کی قدر کرنے کی بجائے ان کے خلاف ختم نہ ہونے والی ایسی جنگ چھیڑ دی کہ اس میں سوائے بغض اور حسد کے اور کچھ بھی نظر نہیں آتا ۔ ایسے لوگوں کے لئے فرمایا گیا جب ایسے لوگ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئیں اور جنگ چھیڑ دین تو ان سے لڑکا ان کا زور توڑ ڈالیں تاکہ وہ آئندہ دین اسلام کی دعوت و تبلیغ میں کوئی رکاوٹ نہ ڈال سکیں ۔
وصلو عن سبیل اللہ : اور وہ لوگ اللہ کے راستے سے روکتے ہیں یعنی وہ ظلم و ستم کی انتہا کردیں کہ لوگوں کے لئے ایمان لانا مشکل ہوجائے اور جو ایمان لے آئیں ان کے لئے زمین کو تنگ کردیاجائے اور زبر دستی دین کے راستے سے ان کو روک دیا جائے۔ کفار مکہ اہل ایمان کے خلاف ایسا بھیانک پر پیگنڈا کرتے تھے کہ ایک ناواقف آدمی ان کو دہشت گرد سمجھ کر ان کے قریب آنے سے گھبراتا تھا۔ لوگوں کے دلوں میں بےبنیاد گمانیاں پیدا کرنے کی کوشش کرتے تاکہ سننے والوں کو ہر بات الٹی نظر آئے۔ ہمارا موجودہ دور جس میں اسلام دشمنوں کے ہاتھوں میں ایسا میڈیا ہے یعنی ریڈیو، ٹیلی ویژن اور اخبارات جس کے ذریعہ ایک مومن، عالم ، مخلص اور مجاہد کو دنیا کی نظروں میں ذلیل کرنے اور دین کی تعلیمات کے قریب آنے سے روکنے کے لئے دن رات کی طرفہ پروپیگنڈا کرتے ہیں لیکناس وقت یہ بھول جاتے ہیں کہ اللہ کا یہ آخری دین ہے جو اس نے اپنے آخری نبی اور رسول حضرت محمد ﷺ پر نازل کیا ہے۔
اسی میں ساری دنیا کے دکھوں کا علاج ہے اور اللہ نے اس دین اور عظمت مصطفیٰ کو حفاظت کا وعدہ کیا ہے۔ اگر یہ کفار اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو وہ وقت دور نہیں ہے جب ان پر آسمان سے ایسا قہر اور بلائیں نازل ہوں گی جن کے سامنے دشمنان اسلام بےبس ہو کر رہ جائیں گے۔ چونکہ اب ظلم انتہاؤں سے گذر گیا ہے لہذا یہ کفار اللہ سے معاملہ درست کرلیں گے اور تو بہ کرلیں گے ورنہ یہ دنیا اپنے بھیانک انجام تک پہنچ جائے گی اور چند ذہنی مریضوں اور اقتدار پر ستوں کی وجہ سے ساری دنیا کو عذاب جھیلنا پڑے گا۔
اضل اعمالھمـ: ان کے اعمال ضائع کردیئے جائیں گے یعنی وہ تما کام اور کوشش جنہیں وہ نیک اور بہتر سمجھ کر کررہے ہیں وہ تما کا ایمان نہ لانے کی وجہ سے ضائع اور برباد کردیئے جائیں گے ۔ اس کا پس منظر یہ ہے کہ کفار قریش حج کے موقع پر خانہ کعبہ کی حفاظت اور حجاج کی خدمت کرتے تھے ، مہمانوں کی ٖضیافت ، پانی پلانے کے لئے مشقت ، مسکینوں کی امداد و اعانت ، پڑوسی کی رعایت، اور حفاظت ، سخاوت اور صدقہ خیرات کرتے تھے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بیشک یہ کام بہت اچھے ہیں لیکن جب تک وہ نبی کریم ﷺ کی رسالت پر ایمان نہ لائیں گے اس وقت تک یہ اعمال سن کے کسی کام نہ آسکی گے بلکہ رسول دشمنی کی وجہ سے ان کے اعمال ضائع کردیئے جائیں گے نہ ان کا فائدہ دنیا میں نصیب ہوگا اور نہ آخرت میں ۔ جب تک وہ اس پر ایمان نہ لائیں گے جو حق و صداقت کی روشنی ہے اور اس کو اللہ اللہ کے اخری نبی حضرت محمد ﷺ لے کر آئے ہیں اس وقت تک ان کی نجات نہیں ہوسکتی۔
اذ ا اثخنتمو ھم : ان آیات میں ایک بہت ہی اہم بات کی طرف متوجہ کیا گیا ہے جس کی تفصیل تو بہت ہے لیکن مختصر بات یہ ہے کہ عربوں میں عام رواج یہ تھا کہ جب ان کی کسی سے جنگ ہوتی تو وہ تما جنگی قیدیوں کو غلام اور ان کی عورتوں کو باندیاں بنا لیا کرتے تھے۔ اور وہ بات میں آزاد تھی کہ وہ ان غلاموں کے ساتھ انسانی یا غیر انسانی جیسا چاہیں سلوک کریں اس میں کسی کو بولنے یا ٹوکنے کا کوئی اختیار نہ تھا لیکن جب کفار سے جنگوں کا آغاز ہوا تو اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام ؓ کو حکم دیا کہ جو لوگ جنگ میں قید ہو کر آئیں ان کے لئے ضروری نہیں کہ ان کو غلام ضرور بنایا جائے۔ بلکہ اگر ضرورت ہو تو جنگی قیدیوں کو غلام بنا کر اہل ایمان میں تقسیم کردینا محتسب ہے لیکن اگر امیر جماعت چاہے تو جنگی قیدیوں پر احسان رکھ کر یا مسلمان جنگی قیدیوں کے بدلے ان جنگی قیدیوں کو رہا کرسکتا ہے دوسری صورت یہ ہے کہ معاوضہ لے کر ان کو آزاد کردیا جائے خواہ وہ مالی معاوضہ ہو یا کسی قسم کی خدمت ہو۔
قرآن کریم نے اسلامی سلطنت کو کسی خاص اصول کا پابند نہیں کیا ہے۔ البتہ اگر امیر سلطنت جنگی قیدیوں کو غلام بنانا چاہے اور ان کو مسلمانوں میں تقسیم کردینا چاہے تو اس کو اس بات کی اجازت ہے لیکن کسی شخص کو اس بات کی قطعاً اجازت نہیں ہے کہ وہ ان غلاموں سے غیر انسانی اور ظلم وجبر کا کوئی معاملہ کرے۔
رسول اللہ ﷺ اور خلفاء راشدین اور ان کے بعد تمام صحابہ کرام نے اسی اصول کی پابندی کی ہے۔ چناچہ اسلامی تعلیمات اس بات کی گواہ ہیں کہ اس نے غلاموں کو نہ صرف تمام حقوق دیئے ہیں بلکہ غلاموں کے تمام حقوق کی ہمیشہ پاس داری کی ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ غلام تمہارے بھائی ہیں جنہیں اللہ نے تمہارے ماتحت کردیا ہے ۔ لہذا جس کا بھائی اس کے ہاتھ کے نیچے ہو اس کو چاہیے کہ وہ اس کو وہی کھلائے جو وہ خود کھاتا ہے ، اسے وہی پہنائے جو وہ خود پہنتا ہے اور اس کو اسیے کام کی زحمت نہ دے جو اس کے لئے ناقابل برداشت ہو اور اگر کوئی ایسا سخت کام ہو تو وہ خود بھی اس غلام کی مدد کرے۔ (بخاری ۔ مسلم ۔ ابو دائود)
ایک حدیث میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اگر نے اپنے غلام کو تھپر مار دیا تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ وہ اسے آزاد کردے۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ کی زبان مبارک پر عین اس وقت کہ جب آپ اس دنیا سے تشریف لے جارہے تھے یہ الفاظ تھے ” الصلۃ ، الصلوۃ ، اتقو اللہ فیما ملکت ایمانکم “ نماز کا خیال رکھو ، نماز کا خیال رکھو اور اپنے ما تحت غلاموں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو۔ (ابو دائود)
اسی طرح کے بیشمار احادیث کے علاوہ قرآن کریم نے غلاموں کو آزاد کرنے کی تر غیب دیتے ہوئے غلاموں کو آزاد کرنا عبادت بنادیا چناچہ روزے کا کفارہ، قتل کرنے کا کفارہ ، ظہار کا کفارہ اور قسم کا کفارہ یہ بتا یا ہے کہ وہ اپنے غلام آزاد کردیں۔ اسی طرح زکوٰۃ خرچ کرنے کے آٹھ مصارف بیان کئے گئے ہیں ان میں سے ایک مصرف یہ ہے کہ غلاموں کی گردنیں چھڑائی جائیں۔
قرآن کریم اور احدیث کے ان کے ارشادات نے اہل ایمان کو اس بات کی طرف آمادہ کردیا کہ سب سے بڑی نیکی یہ ہے کہ کسی غلام کو آزاد کردیا جائے ۔ چناچہ صحابہ کرام ؓ نے اس کثرت سے غلام آزاد کئے ہیں جن کی مثا ل ساری دنیا کی تاریخ میں ملنا مشکل ہے۔
٭ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ نے ستر غلام آزاد کئے
٭حضرت عثمان غنی ؓ نے بیس غلام آزاد کئے
٭ حضرت عباس ؓ نے ستر غلام آزاد کئے
٭ حضرت عبداللہ ابن عمر ؓ نے ایک ہزار غلام آزاد کئے
٭حضرت ذو الکلاع نے آٹھ ہزار غلام آزاد کئے (صرف ایک دن میں )
٭ حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ نے تیس ہزار غلام آزاد کئے (فتح العلوم )
اگر صحابہ کرام ، تابعین اور ان کے بعد کے حضرات کی یہ تفصیل بیان کی جائے کہ انہوں نے کتنے کتنے غلام آزاد کئے تھے تو شاید ایک کتاب بن جائے۔ لہذا یہ کہنا بالکل برحق ہے کہ اللہ کے حکم اور نبی کریم ﷺ کے ارشادات نہ ہوتے تو شاید دنیا سے کبھی غلامی ختم نہ ہوتی۔
ہمارے دور میں کسی کو غلام نہ بنایا یہ بھی اسلام ہی کا فیض ہے کیونکہ شریعت نے یہ اصول متعین کردیا ہے کہ اگر دو قوموں کے درمیان یہ معاہدہ ہوجائے کہ نہ وہ ہمارے جنگی قیدیوں کو غلام بنائیں اور نہ ہم ان کے قیدیوں کو تو پھر اس معاہدہ کی پابندی ضروری ہوگی اور اگر ان دونوں میں جنگ ہوجائے تو کوئی بھی کسی جنگی قیدی کو غلام نہیں بنائے گا۔
الذین قتلو فی سبیل اللہ : جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ایسے لوگوں کے نہ صرف یہ کہ ان کے اعمال ضائع نہ ہوں گے بلکہ اللہ تعالیٰ ان کے تمام حالات کو درست فرمادے گا۔
ید خلھم الجنۃ عر فھا لھم : وہ اللہ ان کو ایسی جنت میں داخل کرادے گا ۔ حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جسنے مجھے دین حق دے کر بھیجا کہ تم دنیا میں جس طرح اپنے بیوی بچوں اور گھروں کے پہنچانتے ہو اور ان سے انسیت و محبت محسوس کرتے ہو اس سے بھی زیادہ وہ جنت کی حوروں سے انسیت محسوس کروگے۔