IntroSurah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 47. Muhammad · Ayah 7

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ﴿7﴾

    1. يٰٓاَيُّهَااے
    2. الَّذِيْنَجو لوگ
    3. اٰمَنُوْٓاایمان لائے
    4. اِنْ تَنْصُرُوااگر تم مدد کروگے
    5. اللّٰهَاللہ کی
    6. يَنْصُرْكُمْوہ مدد کریگا تمہاری
    7. وَيُثَبِّتْاور جمادے گا
    8. اَقْدَامَكُمْتمہارے قدم
Translation · Baseerat-e-Quran
اے ایمان والو ! اگر تم اللہ (کے دین) کی مدد کرور گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدم رکھے گا۔
Tafseer · Baseerat-e-Quran

تشریح آیات نمبر 7 تا 11

اہل ایمان کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے کہ اے مومنو ! اگر تم نے اللہ کے دین کی مدد کی تو اللہ نہ صرف دنیا اور آخرت میں تمہاری مدد کرے گا تمہارے قدموں کو جما دے گا ۔ لیکن وہ لوگ جنہوں نے کفر و انکار کی زندگی کو اپنا رکھا ہے وہ آج دنیا میں اپنے آپ کو بہت کامیاب سمجھ رہے ہیں اور زندگی کی راہوں میں بڑی تیزی سے چلتے نظر آرہے ہیں لیکن وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب یہ ٹھوکر کھا کر منہ کے بل گریں اور جن کاموں کو وہ زندگی کی کامیابی سمجھ رہے ہیں اور ان کے نزدیک بہتر عمل تھے وہ سب اس سے غائب ہوجائیں گے اور ان کے کسی کام نہ آسکیں گے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ہر اس بات کو جو اللہ کی طرف سے نازل کی جاتی تھی اس کو برا سمجھتے تھے۔ ان کی اس روش نے ان کے اعمال کو غارت کر کے رکھ دیا ۔ اگر وہ زمین میں چل بھ کر دیکھتے تو انہیں معلوم ہوجاتا کہ ان سے پہلے ایسے لوگوں کا کتنا برا انجام ہوا جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات کو ماننے سے انکار کیا۔ اللہ نے ان کو جڑ و بنیاد سے کھود کر رکھ دیا جاس میں کافروں کے لئے کھلی ہوئی عبرت و نصیحت موجود ہے ۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اللہ تو ایمان والوں کا مالک و مولیٰ ہے اور کافروں کا کوئی مولیٰ اور ہمدرد نہیں ہے۔

غزوہ احد کے موقع پر ابو سفیان نے غرور تکبر کے ساتھ یہ کہا تھا کہ ۔ لنا عزی ولا عزی لکم ہمارے پاس عزی ہے تمہاری پاس کوئی عزی نہیں ہے۔ اس پر نبی کریم ﷺ نے اپنے نثار صحابہ کرام ؓ سے فرمایا کہ اس کو جواب دو کہ اللہ مولنا الا مولی لکم اللہ ہمارا مدد گار اور حامی و ناصر کوئی بھی نہیں ہے۔ اس موقع پر آپ نے اسی آیات کی تلاوت فرمائی۔