بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 100
قُلْ لَّا یَسْتَوِی الْخَبِیْثُ وَ الطَّیِّبُ وَ لَوْ اَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِیْثِ١ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۠ع﴿100﴾
- قُلْکہدیجئے
- لَّا يَسْتَوِيبرابر نہیں
- الْخَبِيْثُناپاک
- وَالطَّيِّبُاور پاک
- وَلَوْخواہ
- اَعْجَبَكَتمہیں اچھی لگے
- كَثْرَةُکثرت
- الْخَبِيْثِناپاک
- فَاتَّقُواسو ڈرو
- اللّٰهَاللہ
- يٰٓاُولِي الْاَلْبَابِاے عقل والو
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تُفْلِحُوْنَتم فلاح پاؤ
Translation · Baseerat-e-Quran
اے نبی ﷺ آپ ان کو بتا دیجئے کہ ناپاک اور پاک برابر نہیں ہو سکتے خواہ ناپاک کی کثرت تمہیں کتنی ہی بھلی کیوں نہ لگتی ہو۔ اس لئے اے عقل والو ! اللہ کا تقویٰ حاصل کرو تاکہ تم فلاح و کامیابی حاصل کرسکو۔