بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 99
مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَ مَا تَكْتُمُوْنَ﴿99﴾
- مَانہیں
- عَلَي الرَّسُوْلِرسول پر۔ رسول کے ذمے
- اِلَّا الْبَلٰغُمگر پہنچا دینا
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَعْلَمُوہ جانتا ہے
- مَا تُبْدُوْنَجو تم ظاہر کرتے ہو
- وَمَااور جو
- تَكْتُمُوْنَتم چھپاتے ہو
Translation · Baseerat-e-Quran
رسول ﷺ کا کام پیغام الٰہی پہنچانا ہے۔ اور اللہ کو معلوم ہے جو کچھ تم کھلم کھلا کرتے ہو اور جو کچھ چھپا کر کرتے ہو۔