بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 31
فَبَعَثَ اللّٰهُ غُرَابًا یَّبْحَثُ فِی الْاَرْضِ لِیُرِیَهٗ كَیْفَ یُوَارِیْ سَوْءَةَ اَخِیْهِ١ؕ قَالَ یٰوَیْلَتٰۤى اَعَجَزْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِثْلَ هٰذَا الْغُرَابِ فَاُوَارِیَ سَوْءَةَ اَخِیْ١ۚ فَاَصْبَحَ مِنَ النّٰدِمِیْنَ٤ۚۛۙ﴿31﴾
- فَبَعَثَپھر بھیجا
- اللّٰهُاللہ
- غُرَابًاایک کوا
- يَّبْحَثُکریدتا تھا
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- لِيُرِيَهٗتاکہ اسے دکھائے
- كَيْفَکیسے
- يُوَارِيْوہ چھپائے
- سَوْءَةَلاش
- اَخِيْهِاپنا بھائی
- قَالَاس نے کہا
- يٰوَيْلَتٰٓىہائے افسوس مجھ پر
- اَعَجَزْتُمجھ سے نہ ہوسکا
- اَنْ اَكُوْنَکہ میں ہوجاؤں
- مِثْلَجیسا
- هٰذَااس۔ یہ
- الْغُرَابِکوا
- فَاُوَارِيَپھر چھپاؤں
- سَوْءَةَلاش
- اَخِيْاپنا بھائی
- فَاَصْبَحَپس وہ ہوگیا
- مِنَسے
- النّٰدِمِيْنَنادم ہونے والے
Translation · Baseerat-e-Quran
پھر اللہ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کریدنے لگا تاکہ اس کو دکھائے کہ اپنے بھائی کی لاش کیوں کر چھپائی جاتی ہے۔ اس نے کہا ہائے افسوس کیا میں اس کوے (تک کی عقل) کو نہ پہنچ سکا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپاتا۔ پھر وہ پچھتانے والوں میں ہوگیا۔