بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 69
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَادُوْا وَ الصّٰبِئُوْنَ وَ النَّصٰرٰى مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ﴿69﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- هَادُوْایہودی ہوئے
- وَالصّٰبِئُوْنَاور صابی
- وَالنَّصٰرٰىاور نصاری
- مَنْجو
- اٰمَنَایمان لائے
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِاور آخرت کے دن
- وَعَمِلَاور اس نے عمل کیے
- صَالِحًااچھے
- فَلَا خَوْفٌتو کوئی خوف نہیں
- عَلَيْهِمْان پر
- وَلَا هُمْاور نہ وہ
- يَحْزَنُوْنَغمگین ہوں گے
Translation · Baseerat-e-Quran
مسلمان ہوں یا یہودی، ستارہ پرست ہوں یا نصاریٰ جو بھی اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لائے گا اور صالح عمل کرے گا بلاشبہ اس پر کسی قسم کا کوئی خوف یا غم نہ ہوگا (نہ دنیا میں نہ آخرت میں) ۔