Surah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 95

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْتُلُوا الصَّیْدَ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ١ؕ وَ مَنْ قَتَلَهٗ مِنْكُمْ مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآءٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ یَحْكُمُ بِهٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُمْ هَدْیًۢا بٰلِغَ الْكَعْبَةِ اَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسٰكِیْنَ اَوْ عَدْلُ ذٰلِكَ صِیَامًا لِّیَذُوْقَ وَ بَالَ اَمْرِهٖ١ؕ عَفَا اللّٰهُ عَمَّا سَلَفَ١ؕ وَ مَنْ عَادَ فَیَنْتَقِمُ اللّٰهُ مِنْهُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ ذُو انْتِقَامٍ﴿95﴾

    1. يٰٓاَيُّھَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاایمان والو
    3. لَا تَقْتُلُوانہ مارو
    4. الصَّيْدَشکار
    5. وَاَنْتُمْجبکہ تم
    6. حُرُمٌحالت احرام میں
    7. وَمَنْاور جو
    8. قَتَلَهٗاس کو مارے
    9. مِنْكُمْتم میں سے
    10. مُّتَعَمِّدًاجان بوجھ کر
    11. فَجَزَآءٌتو بدلہ
    12. مِّثْلُبرابر
    13. مَا قَتَلَجو وہ مارے
    14. مِنَ النَّعَمِمویشی سے
    15. يَحْكُمُفیصلہ کریں
    16. بِهٖاس کا
    17. ذَوَا عَدْلٍدو معتبر
    18. مِّنْكُمْتم سے
    19. هَدْيًۢانیاز
    20. بٰلِغَپہنچائے
    21. الْكَعْبَةِکعبہ
    22. اَوْ كَفَّارَةٌیا کفارہ
    23. طَعَامُکھانا
    24. مَسٰكِيْنَمحتاج
    25. اَوْ عَدْلُیا برابر
    26. ذٰلِكَاس
    27. صِيَامًاروزے
    28. لِّيَذُوْقَتاکہ چکھے
    29. وَبَالَ اَمْرِهٖاپنے کام (کیے)
    30. عَفَا اللّٰهُاللہ نے معاف کیا
    31. عَمَّااس سے جو
    32. سَلَفَپہلے ہوچکا
    33. وَمَنْاور جو
    34. عَادَپھر کرے
    35. فَيَنْتَقِمُ اللّٰهُتو اللہ بدلہ لے گا
    36. مِنْهُاس سے
    37. وَاللّٰهُاور اللہ
    38. عَزِيْزٌغالب
    39. ذُو انْتِقَامٍبدلہ لینے والا
Translation · Baseerat-e-Quran
اے ایمان والو ! جب تم حالت احرام میں ہو اس وقت کسی شکار کو نہ مارو اور جس نے جان بوجھ کر شکار مارا تو اس پر کفارہ لازم ہے۔ جو جانور اس نے مارا ہو ویسا ہی ایک جانور (اپنے ریوڑ سے یا خرید کر) دے۔ اور یہ فیصلہ (کہ کفارہ کا جانور شکار کئے ہوئے جانور کے برابر ہے یا نہیں) تم میں سے دو معتبر افراد کریں گے۔ وہ بدلے کا جانور ہدیہ ہوگا جو بطور نیاز کعبہ پہنچایا جائے گا۔ اگر یہ نہ ہو سکے تو شکار کرنے والے پر کفارہ ہے کہ چند مسکینوں کو کھانا کھلائے یا اس کے برابر روزے رکھے تاکہ وہ اپنے کئے کی سزا چکھے (اب تک) جو کچھ ہوچکا اللہ نے معاف کیا۔ مگر اب جو کوئی نافرمانی کرے گا تو اللہ (اس سے انتقام لے کر رہے گا) ۔ اور اللہ انتقام لینے کی پوری قدرت رکھتا ہے۔