بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 96
اُحِلَّ لَكُمْ صَیْدُ الْبَحْرِ وَ طَعَامُهٗ مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِلسَّیَّارَةِ١ۚ وَ حُرِّمَ عَلَیْكُمْ صَیْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ﴿96﴾
- اُحِلَّحلال کیا گیا
- لَكُمْتمہارے لیے
- صَيْدُ الْبَحْرِدریا کا شکار
- وَطَعَامُهٗاور اس کا کھانا
- مَتَاعًافائدہ
- لَّكُمْتمہارے لیے
- وَلِلسَّيَّارَةِاور مسافروں کے لیے
- وَحُرِّمَاور حرام کیا گیا
- عَلَيْكُمْتم پر
- صَيْدُ الْبَرِّجنگل کا شکار
- مَاجب تک
- دُمْتُمْتم ہو
- حُرُمًاحالت احرام میں
- وَاتَّقُوااور ڈرو
- اللّٰهَاللہ
- الَّذِيْٓوہ جو
- اِلَيْهِاس کی طرف
- تُحْشَرُوْنَتم جمع کیے جاؤگے
Translation · Baseerat-e-Quran
تمہارے لئے سمندر یا دریا کا شکار پکڑنا اور اس شکار کا کھانا تمہارے فائدے کی خاطر اور مسافروں کے لئے بھی حلال کردیا گیا ہے۔ لیکن جب تک تم حالت احرام میں ہو اس وقت تک جنگل (خشکی) کا شکار حرام کردیا گیا ہے۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو جس کے پاس تم سب جمع کئے جاؤ گے۔