بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 59. Al-Hashr · Ayah 8
لِلْفُقَرَآءِ الْمُهٰجِرِیْنَ الَّذِیْنَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ وَ اَمْوَالِهِمْ یَبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا وَّ یَنْصُرُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الصّٰدِقُوْنَۚ﴿8﴾
- لِلْفُقَرَآءِمحتاجوں کیلئے
- الْمُهٰجِرِيْنَمہاجر (جمع)
- الَّذِيْنَوہ جو
- اُخْرِجُوْانکالے گئے
- مِنْ دِيَارِهِمْاپنے گھروں سے
- وَاَمْوَالِهِمْاور اپنے مالوں
- يَبْتَغُوْنَوہ چاہتے ہیں
- فَضْلًافضل
- مِّنَ اللّٰهِاللہ کا، سے
- وَرِضْوَانًااور رضا
- وَّيَنْصُرُوْنَاور وہ مدد کرتے ہیں
- اللّٰهَاللہ کی
- وَرَسُوْلَهٗ ۭاور اس کے رسول
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- هُمُوہ
- الصّٰدِقُوْنَسچے
Translation · Baseerat-e-Quran
اس مال (فے) میں مہاجر فقرا کا خاص حق ہے جو اپنے گھروں اور مالوں سے (زبردستی) نکالے گئے۔ جب کہ ان کی یہ حالت ہے کہ وہ اللہ کا فضل و کرم اور اس کی رضا و خوشنودی کے طلب گار ہیں۔
اور وہ لوگ اللہ (کے دین) اور اس کے رسول کی مدد (دین کی سربلندی کیلئے) کیا کرتے ہیں یہی سچے لوگ ہیں۔