بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 121
وَ لَا تَاْكُلُوْا مِمَّا لَمْ یُذْكَرِ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ وَ اِنَّهٗ لَفِسْقٌ١ؕ وَ اِنَّ الشَّیٰطِیْنَ لَیُوْحُوْنَ اِلٰۤى اَوْلِیٰٓئِهِمْ لِیُجَادِلُوْكُمْ١ۚ وَ اِنْ اَطَعْتُمُوْهُمْ اِنَّكُمْ لَمُشْرِكُوْنَ۠ع﴿121﴾
- وَلَا تَاْكُلُوْااور نہ کھاؤ
- مِمَّااس سے جو
- لَمْ يُذْكَرِنہیں لیا گیا
- اسْمُ اللّٰهِاللہ کا نام
- عَلَيْهِاس پر
- وَاِنَّهٗاور بیشک یہ
- لَفِسْقٌالبتہ گناہ
- وَاِنَّاور بیشک
- الشَّيٰطِيْنَشیطان (جمع)
- لَيُوْحُوْنَڈالتے ہیں
- اِلٰٓيطرف (میں)
- اَوْلِيٰٓئِهِمْاپنے دوست
- لِيُجَادِلُوْكُمْتاکہ وہ تم سے جھگڑا کریں
- وَاِنْاور اگر
- اَطَعْتُمُوْهُمْتم نے ان کا کہا مانا
- اِنَّكُمْتو بیشک
- لَمُشْرِكُوْنَمشرک ہوگے
Translation · Baseerat-e-Quran
اور اس جانور سے مت کھائو جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو۔ ایسا کرنا فسق (نافرمانی) ہے۔ بیشک شیاطین ( جن وانس) اپنے ہم ساز اور ہم راہ لوگوں کے دلوں میں شکوک و شبہات ڈالتے رہے ہیں تاکہ وہ تم سے فضول بحثیں کرتے پھریں۔ اور اگر تم ان کے فریب میں آگئے تو تم بھی مشرک بن جائو گے۔