Surah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 138

  1. وَ قَالُوْا هٰذِهٖۤ اَنْعَامٌ وَّ حَرْثٌ حِجْرٌ١ۖۗ لَّا یَطْعَمُهَاۤ اِلَّا مَنْ نَّشَآءُ بِزَعْمِهِمْ وَ اَنْعَامٌ حُرِّمَتْ ظُهُوْرُهَا وَ اَنْعَامٌ لَّا یَذْكُرُوْنَ اسْمَ اللّٰهِ عَلَیْهَا افْتِرَآءً عَلَیْهِ١ؕ سَیَجْزِیْهِمْ بِمَا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ﴿138﴾

    1. وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
    2. هٰذِهٖٓیہ
    3. اَنْعَامٌمویشی
    4. وَّحَرْثٌاور کھیتی
    5. حِجْرٌممنوع
    6. لَّا يَطْعَمُهَآاسے نہ کھائے
    7. اِلَّامگر
    8. مَنْجس کو
    9. نَّشَآءُہم چاہیں
    10. بِزَعْمِهِمْان کے جھوٹے خیال کے مطابق
    11. وَاَنْعَامٌاور کچھ مویشی
    12. حُرِّمَتْحرام کی گئی
    13. ظُهُوْرُهَاان کی پیٹھ (جمع)
    14. وَاَنْعَامٌاور کچھ مویشی
    15. لَّا يَذْكُرُوْنَوہ نہیں لیتے
    16. اسْمَ اللّٰهِنام اللہ کا
    17. عَلَيْهَااس پر
    18. افْتِرَآءًجھوٹ باندھتے ہیں
    19. عَلَيْهِاس پر
    20. سَيَجْزِيْهِمْہم جلد انہیں سزا دینگے
    21. بِمَااس کی جو
    22. كَانُوْا يَفْتَرُوْنَجھوٹ باندھتے تھے
Translation · Baseerat-e-Quran
وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ مویشی اور یہ کھیتی ممنوع ہیں۔ ان کو کوئی نہ کھائے مگر جس کو ہم اپنی مرضی سے چاہیں۔ پھر کچھ جانوروں کی پیٹھ پر چڑھنے کو ممنوع قراردیتے ہیں او کچھ جانور ہیں جن پر ذبح کے وقت اللہ کے نام نہیں لیتے۔ یہ سب کچھ ڈھونگ ہے اور اللہ انہیں ان بہتان طرازیوں کی سزا دے گا جو وہ بہتان باندھتے ہیں۔