بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 139
وَ قَالُوْا مَا فِیْ بُطُوْنِ هٰذِهِ الْاَنْعَامِ خَالِصَةٌ لِّذُكُوْرِنَا وَ مُحَرَّمٌ عَلٰۤى اَزْوَاجِنَا١ۚ وَ اِنْ یَّكُنْ مَّیْتَةً فَهُمْ فِیْهِ شُرَكَآءُ١ؕ سَیَجْزِیْهِمْ وَصْفَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ﴿139﴾
- وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
- مَاجو
- فِيْ بُطُوْنِپیٹ میں
- هٰذِهِاس
- الْاَنْعَامِمویشی (جمع)
- خَالِصَةٌخالص
- لِّذُكُوْرِنَاہمارے مردوں کے لیے
- وَمُحَرَّمٌاور حرام
- عَلٰٓيپر
- اَزْوَاجِنَاہماری عورتیں
- وَاِنْاور اگر
- يَّكُنْہو
- مَّيْتَةًمردہ
- فَهُمْتو وہ سب
- فِيْهِاس میں
- شُرَكَآءُشریک
- سَيَجْزِيْهِمْوہ جلد ان کو سزا دے گا
- وَصْفَهُمْان کا باتیں بنانا
- اِنَّهٗبیشک وہ
- حَكِيْمٌحکمت والا
- عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Baseerat-e-Quran
اور وہ کہتے ہیں کہ ان ( مخصوص) جانوروں کے پیٹ میں جو بچہ ہے وہ تو صرف ہمارے مردوں کے لئے مخصوص ہے لیکن اس کا کھانا ہماری عورتوں پر حرام ہے۔ مگر جو بچہ مردہ پیدا ہو تو اس کے کھانے میں مرد عورت شرکت کرسکتے ہیں۔ اللہ انہیں ان باتوں پر سزادے گا جو انہوں نے گھڑ رکھی ہیں۔ وہ صرف حکمت والا ہی نہیں ہے بلکہ سب کچھ جاننے بوجھنے والا بھی ہے۔