بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 152
وَ لَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْیَتِیْمِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ حَتّٰى یَبْلُغَ اَشُدَّهٗ١ۚ وَ اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ١ۚ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا١ۚ وَ اِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوْا وَ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى١ۚ وَ بِعَهْدِ اللّٰهِ اَوْفُوْا١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَۙ﴿152﴾
- وَلَا تَقْرَبُوْااور قریب نہ جاؤ
- مَالَمال
- الْيَتِيْمِیتیم
- اِلَّامگر
- بِالَّتِيْایسے جو
- هِىَوہ
- اَحْسَنُبہترین
- حَتّٰيیہاں تک کہ
- يَبْلُغَپہنچ جائے
- اَشُدَّهٗاپنی جوانی
- وَاَوْفُوااور پورا کرو
- الْكَيْلَماپ
- وَالْمِيْزَانَاور تول
- بِالْقِسْطِانصاف کے ساتھ
- لَا نُكَلِّفُہم تکلیف نہیں دیتے
- نَفْسًاکسی کو
- اِلَّامگر
- وُسْعَهَااس کی وسعت (مقدور)
- وَاِذَااور جب
- قُلْتُمْتم بات کرو
- فَاعْدِلُوْاتو انصاف کرو
- وَلَوْ كَانَخواہ ہو
- ذَا قُرْبٰيرشتہ دار
- وَاور
- بِعَهْدِعہد
- اللّٰهِاللہ
- اَوْفُوْاپورا کرو
- ذٰلِكُمْیہ
- وَصّٰىكُمْاس نے تمہیں حکم دیا
- بِهٖاس کا
- لَعَلَّكُمْتا کہ تم
- تَذَكَّرُوْنَنصیحت پکڑو
Translation · Baseerat-e-Quran
اور یتیم کے مال کے قریب بھی مت جائو۔ ہاں مگر ایسے طریقے سے جو نیک اور ایمان داری کا راستہ ہو۔ یہاں تک کہ وہ اپنے سن تمیز کو پہنچ جائے ( یعنی بالغ ہوجائے) ۔
(7) اور کانٹے اور ترازو (ماپ تول ) کو انصاف سے سیدھا رکھو۔ ہم کسی انسان کو اس کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتے۔
(8) اور جب بات کہو تو انصاف کی کہو ‘ خواہ وہ شخص رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو۔
(9) اور اللہ سے کئے ہوئے عہد کو پورا کرو۔ اللہ نے یہ تاکیدی احکامات تمہیں دیئے ہیں تاکہ تم دھیان دو ۔