Surah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 153

  1. وَ اَنَّ هٰذَا صِرَاطِیْ مُسْتَقِیْمًا فَاتَّبِعُوْهُ١ۚ وَ لَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ﴿153﴾

    1. وَاَنَّاور یہ کہ
    2. ھٰذَایہ
    3. صِرَاطِيْیہ راستہ
    4. مُسْتَقِيْمًاسیدھا
    5. فَاتَّبِعُوْهُپس اس پر چلو
    6. وَلَا تَتَّبِعُوااور نہ چلو
    7. السُّبُلَراستے
    8. فَتَفَرَّقَپس جدا کردیں
    9. بِكُمْتمہیں
    10. عَنْسے
    11. سَبِيْلِهٖاس کا راستہ
    12. ذٰلِكُمْیہ
    13. وَصّٰىكُمْ بِهٖحکم دیا اس کا
    14. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    15. تَتَّقُوْنَپرہیزگاری اختیار کرو
Translation · Baseerat-e-Quran
(10) یہ ہے ہمارا بتایا ہوا سیدھا راستہ اسی پر چلو او دوسرے راستوں پر نہ چلو کیونکہ وہ تمہیں اللہ کے راستے سے دور بھٹکا دیں گے۔ یہ ہیں وہ تاکیدی احکامات جو اللہ نے تمہیں دیئے ہیں تاکہ تم اللہ کا تقویٰ حاصل کرسکو۔
Baseerat-e-Quran - 6 : 153