بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 81
وَ كَیْفَ اَخَافُ مَاۤ اَشْرَكْتُمْ وَ لَا تَخَافُوْنَ اَنَّكُمْ اَشْرَكْتُمْ بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ عَلَیْكُمْ سُلْطٰنًا١ؕ فَاَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ اَحَقُّ بِالْاَمْنِ١ۚ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَۘ﴿81﴾
- وَكَيْفَاور کیونکر
- اَخَافُمیں ڈروں
- مَآ اَشْرَكْتُمْجو تم شریک کرتے ہو (تمہارے شریک)
- وَلَا تَخَافُوْنَاور تم نہیں ڈرتے
- اَنَّكُمْکہ تم
- اَشْرَكْتُمْشریک کرتے ہو
- بِاللّٰهِاللہ کا
- مَاجو
- لَمْ يُنَزِّلْنہیں اتاری
- بِهٖاس کی
- عَلَيْكُمْتم پر
- سُلْطٰنًاکوئی دلیل
- فَاَيُّسو کون
- الْفَرِيْقَيْنِدونوں فریق
- اَحَقُّزیادہ حقدار
- بِالْاَمْنِامن کا
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم
- تَعْلَمُوْنَجانتے ہو
Translation · Baseerat-e-Quran
آخر میں تمہارے خود سے گھڑے ہوئے معبودوں سے کیوں ڈروں ؟ جب کہ تم اللہ کی شان میں شرک کرنے سے نہیں ڈرتے۔ جس کی کوئی سند اس نے نہیں اتاری ہے بتائو دونوں فریقوں میں سے کس کو اطمینان قلب کا حق پہنچتا ہے ؟ اگر تم سمجھ بوجھ رکھتے ہو ؟