تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 6. Al-An'aam · Ayah 81

  1. وَ كَیْفَ اَخَافُ مَاۤ اَشْرَكْتُمْ وَ لَا تَخَافُوْنَ اَنَّكُمْ اَشْرَكْتُمْ بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ عَلَیْكُمْ سُلْطٰنًا١ؕ فَاَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ اَحَقُّ بِالْاَمْنِ١ۚ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَۘ﴿81﴾

    1. وَكَيْفَاور کیونکر
    2. اَخَافُمیں ڈروں
    3. مَآ اَشْرَكْتُمْجو تم شریک کرتے ہو (تمہارے شریک)
    4. وَلَا تَخَافُوْنَاور تم نہیں ڈرتے
    5. اَنَّكُمْکہ تم
    6. اَشْرَكْتُمْشریک کرتے ہو
    7. بِاللّٰهِاللہ کا
    8. مَاجو
    9. لَمْ يُنَزِّلْنہیں اتاری
    10. بِهٖاس کی
    11. عَلَيْكُمْتم پر
    12. سُلْطٰنًاکوئی دلیل
    13. فَاَيُّسو کون
    14. الْفَرِيْقَيْنِدونوں فریق
    15. اَحَقُّزیادہ حقدار
    16. بِالْاَمْنِامن کا
    17. اِنْاگر
    18. كُنْتُمْتم
    19. تَعْلَمُوْنَجانتے ہو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
بھلا میں ان چیزوں سے جن کو تم (خدا کا) شریک بناتے ہو کیونکرڈروں جب کہ تم اس سے نہیں ڈرتے کہ خدا کے ساتھ شریک بناتے ہو جس کی اس نے کوئی سند نازل نہیں کی۔ اب دونوں فریق میں سے کون سا فریق امن (اور جمعیت خاطر) کا مستحق ہے۔ اگر سمجھ رکھتے ہو (تو بتاؤ)