بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 93
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ قَالَ اُوْحِیَ اِلَیَّ وَ لَمْ یُوْحَ اِلَیْهِ شَیْءٌ وَّ مَنْ قَالَ سَاُنْزِلُ مِثْلَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ١ؕ وَ لَوْ تَرٰۤى اِذِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ غَمَرٰتِ الْمَوْتِ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ بَاسِطُوْۤا اَیْدِیْهِمْ١ۚ اَخْرِجُوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ غَیْرَ الْحَقِّ وَ كُنْتُمْ عَنْ اٰیٰتِهٖ تَسْتَكْبِرُوْنَ﴿93﴾
- وَمَنْاور کون
- اَظْلَمُبڑا ظالم
- مِمَّنِسے۔ جو
- افْتَرٰيگھڑے (باندھے)
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- كَذِبًاجھوٹ
- اَوْیا
- قَالَکہے
- اُوْحِيَوحی کی گئی
- اِلَيَّمیری طرف
- وَلَمْ يُوْحَاور نہیں وحی کی گئی
- اِلَيْهِاس کی طرف
- شَيْءٌکچھ
- وَّمَنْاور جو
- قَالَکہے
- سَاُنْزِلُمیں ابھی اتارتا ہوں
- مِثْلَمثل
- مَآ اَنْزَلَجو نازل کیا
- اللّٰهُاللہ
- وَلَوْاور اگر
- تَرٰٓيتو دیکھے
- اِذِجب
- الظّٰلِمُوْنَظالم (جمع)
- فِيْ غَمَرٰتِسختیوں میں
- الْمَوْتِموت
- وَالْمَلٰٓئِكَةُاور فرشتے
- بَاسِطُوْٓاپھیلائے ہوں
- اَيْدِيْهِمْاپنے ہاتھ
- اَخْرِجُوْٓانکالو
- اَنْفُسَكُمْاپنی جانیں
- اَلْيَوْمَ تُجْزَوْنَآج تمہیں بدلہ دیا جائیگا
- عَذَابَعذاب
- الْهُوْنِذلت
- بِمَابسبب
- كُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَتم کہتے تھے
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر (بارہ میں)
- غَيْرَ الْحَقِّجھوٹ
- وَكُنْتُمْاور تم تھے
- عَنْسے
- اٰيٰتِهٖاس کی آیتیں
- تَسْتَكْبِرُوْنَتکبر کرتے
لغات القرآن : آیت نمبر 93 :
اوحی (وحی کی گئی) سانزل (بہت جلد اتاروں گا) ‘ غمرات الموت ( غمرۃ ض موت کی سختیاں) باسطوا (کھولنے والے۔ پھیلانے والے) اخرجوا (نکالو) تجزون ( تم بدلہ دیئے جائو گے) الھون ( ذلت) تستکبرون (تم تکبر کرتے ہو) ۔
تشریح : آیت نمبر 93 :
کفر جب شدید ہوجائے تو کتنی شکلیں اختیار کرسکتا ہے (1) یہ کہنا کہ اللہ اپنا کلام بشر پر نازل نہیں کرتا خواہ وہ نبی ہو (2) یہ دعویٰ کرنا کہ میں نبی ہوں جبکہ وہ نبی نہ ہو (3) یہ دعویٰ کرنا کہ میں بھی قرآن جیسی کتاب تصنیف کرسکتا ہوں۔ پہلی قسم پر تو بحث ہوچکی۔ رہی دوسری اور تیسری قم۔ تو قرآن کی یہ آیت خبردار کررہی ہے کہ ایسے شدید کفار بھی دور نہیں۔ حضور ﷺ کے وصال کے وقت جھوٹے مدعیان نبوت بڑے زور شور شے اٹھ کھڑے ہوئے۔ ہر جھوٹا بنی یہی دعویٰ کرتا تھا کہ قرآن جیسی کتاب میں بھی پیش کرسکتا ہوں۔ مسلیمہ ‘ نضر ‘ عبد اللہ وغیرہ اسی قسم کے کفار تھے۔
وہ عذاب جو انہیں موت کے بعد ملے گا وہ اپنی جگہ پر ہے۔ یہاں پر ذکر اس عذاب کا ہے جو انہیں سکرات موت کے وقت ہوگا موت کے فرشتے زور اور زبردستی سے ان کی روحیں قبض کریں گے ڈانٹ ڈانٹ کر کہیں گے کہ اب چلو اس عظیم عذاب کی طرف جو تمہارا انتظار کررہا ہے۔ تم نے جو اللہ کے مقابلے میں سرکشی اختیار کر رکھی تھی اس کی پوری پوری سزا دی جائیگی۔