IntroSurah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 60. Al-Mumtahana · Ayah 10

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا جَآءَكُمُ الْمُؤْمِنٰتُ مُهٰجِرٰتٍ فَامْتَحِنُوْهُنَّ١ؕ اَللّٰهُ اَعْلَمُ بِاِیْمَانِهِنَّ١ۚ فَاِنْ عَلِمْتُمُوْهُنَّ مُؤْمِنٰتٍ فَلَا تَرْجِعُوْهُنَّ اِلَى الْكُفَّارِ١ؕ لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَ لَا هُمْ یَحِلُّوْنَ لَهُنَّ١ؕ وَ اٰتُوْهُمْ مَّاۤ اَنْفَقُوْا١ؕ وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اَنْ تَنْكِحُوْهُنَّ اِذَاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ١ؕ وَ لَا تُمْسِكُوْا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ وَ سْئَلُوْا مَاۤ اَنْفَقْتُمْ وَ لْیَسْئَلُوْا مَاۤ اَنْفَقُوْا١ؕ ذٰلِكُمْ حُكْمُ اللّٰهِ١ؕ یَحْكُمُ بَیْنَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ﴿10﴾

    1. يٰٓاَيُّهَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓاایمان والو
    3. اِذَاجب
    4. جَآءَكُمُتمہارے پاس آئیں
    5. الْمُؤْمِنٰتُمومن عورتیں
    6. مُهٰجِرٰتٍمہاجر عورتیں
    7. فَامْتَحِنُوْهُنَّ ۭتو انکا امتحان کرلیا کرو
    8. اَللّٰهُ اَعْلَمُاللہ خوب جانتا ہے
    9. بِاِيْمَانِهِنَّ ۚان کے ایمان کو
    10. فَاِنْپس اگر
    11. عَلِمْتُمُوْهُنَّتم انہیں جان لو
    12. مُؤْمِنٰتٍمومن عورتیں
    13. فَلَا تَرْجِعُوْهُنَّتو تم انہیں واپس نہ کرو
    14. اِلَى الْكُفَّارِ ۭکافروں کی طرف
    15. لَا هُنَّوہ عورتیں نہیں
    16. حِلٌّ لَّهُمْحلال ان کیلئے
    17. وَلَا هُمْاور نہ وہ مرد
    18. يَحِلُّوْنَوہ حلال ہیں
    19. لَهُنَّ ۭان عورتوں کیلئے
    20. وَاٰتُوْهُمْاور تم ان کو دیدو
    21. مَّآجو
    22. اَنْفَقُوْا ۭانہوں نے خرچ کیا
    23. وَلَا جُنَاحَاور کوئی گناہ نہیں
    24. عَلَيْكُمْتم پر
    25. اَنْ تَنْكِحُوْهُنَّکہ تم ان عورتوں سے نکاح کرلو
    26. اِذَآ اٰتَيْتُمُوْهُنَّجب تم انہیں دیدو
    27. اُجُوْرَهُنَّ ۭان کے مہر
    28. وَلَا تُمْسِكُوْااور تم نہ قبضہ رکھو
    29. بِعِصَمِناموس
    30. الْكَوَافِرِکافر عورتیں
    31. وَاسْئَلُوْااور تم مانگ لو
    32. مَآ اَنْفَقْتُمْجو تم نے خرچ کیا
    33. وَلْيَسْئَلُوْااور چاہیے کہ وہ مانگ لیں
    34. مَآجو
    35. اَنْفَقُوْا ۭانہوں نے خرچ کیا
    36. ذٰلِكُمْیہ
    37. حُكْمُ اللّٰهِ ۭاللہ کا حکم
    38. يَحْكُمُوہ فیصلہ کرتا ہے
    39. بَيْنَكُمْ ۭتمہارے درمیان
    40. وَاللّٰهُ عَلِيْمٌاور اللہ جاننے والا
    41. حَكِيْمٌحکمت والا
Translation · Baseerat-e-Quran
اے ایمان والو ! جب تمہارے پاس مومن عورتیں (دار الحرب سے) ہجرت کرکے آئیں تو ان کو جانچ لیا کرو۔ اللہ ان کے ایمان (کی حقیت) کو کون جانتا ہے۔ پھر اگر تم ان کو واقعی مومن سمجھتے ہو تو ان کو کافروں کی طرف مت لوٹائو کیونکہ نہ تو وہ عورتیں ان کے لئے حلال ہیں اور نہ وہ کافر ان عورتوں کے لئے حلال ہیں۔ اور جو (ان کے پہلے والے شوہروں نے ) مہر دیا ہو وہ ان کے خاوندوں کو واپس کردو۔ اور تمہیں ان ہجرت کرنے والی مومن عورتوں سے نکاح کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے جب کہ تم ان کو ان کے مہرادا کردو۔ اور تم ان کافرہ عورتوں سے زوجیت کا تعلق قائم نہ رکھو جو (دار الحرب میں رہ گئی ہیں) یا مرتد ہو کر واپس لوٹ گئی ہیں۔ البتہ جو مہر تم نے دیا ہو وہ کافروں سے واپس لے لو۔ اور اسی طرح جو مہر کافروں نے دیا تھا وہ اپنا دیا ہوا مہر تم سے واپس لے لیں۔ یہ اللہ کا حکم ہے۔ وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور اللہ جاننے والا اور بڑی حکمت والا ہے۔
Tafseer · Baseerat-e-Quran

لغات القرآن۔ مجھرات۔ ہجرت کرنے والیاں۔ امتحنوا۔ تم آزمالو۔ جانچ لو۔ اجور۔ اجر۔ بدلہ ۔ مہر۔ لا تمسکوا۔ تم نہ روکو۔ تم تعلق قائم نہ کرو۔ عصم۔ تعلقات نکاح۔

تشریح : ان آیات کو سمجھنے کے لئے بنیادی طور پر ان کے پس منظر پر نظر ڈالنا ضروری ہے۔ اصل میں صلح حدیبیہ میں جو شرائط طے کی گئی تھیں ان میں سے ایک شرط یہ تھی کہ اگر کوئی شخص مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ آئے گا تو اس کو واپس کردیا جائے گا اس کے برخلاف اگر کوئی مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ چلا جائے گا تو کفار قریش اس کو واپس کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ یہ ایک ایسا معاہدہ تھا جس میں بظاہر عورتیں اور مردو دونوں شامل تھے لیکن پے در پے کچھ ایسے واقعات پیش آئے جن میں کچھ عورتوں نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی تو ان کے متعلقین نے حضور اکرم ﷺ سے درخواست کی کہ معاہدہ کے تحت ان عورتوں کو واپس کیا جائے۔ لیکن نبی کریم ﷺ نے یہ کہہ کر ان مسلمان عورتوں کو مکہ واپس بھیجنے سے انکار کردیا کہ یہ معاہدہ مردوں کے لئے تھا عورتوں کے لئے نہیں۔

چنانچہ مختلف روایات سے بعض خواتین کے مدینہ آنے کا ثبوت ملتا ہے جس پر یہ احکامات نازل ہوئے۔ سعیدہ بنت الحارث الاسلیمہ، ام کلثوم عمرو ابن عاص اور ام کلثوم عتبہ ابن معیط ان تینوں کا ذکر ملتا ہے کہ یہ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ آگئیں۔ سعیدہ بنت الحارچ جو صفی ابن اخطب کے نکاح میں تھیں جب وہ مسلمان ہو کر مدینہ منورہ آگئیں تو ان کے شوہر صفی بھی ان کے پیچھے پیچھے مدینہ منورہ آگئے اور انہوں نے معاہدہ صلح حدیبیہ کے تحت آپ سے اپنی بیوی کی واپسی کے لئے درخواست کی تو آپ نے سعیدہ سے تمام حالات معلوم کئے اور جب آپ ﷺ کو یقین ہوگیا کہ سعیدہ نے دل سے اسلام کو قبول کرلیا ہے تب آپ نے صفی ابن اخطب سے کہا کہ ہمارا معاہدہ مردوں کے لئے تھا عورتوں کے لئے نہیں۔ اسی طرح دوسرا واقعہ یہ پیش آیا کہ ام کلثوم عمرو ابن عاص کے نکاح میں تھیں۔ ام کلثوم نے تو اسلام قبول کرلیا تھا لیکن عمرو ابن عاص نے ابھی تک اسلام قبول نہ کیا تھا۔ ام کلثوم کے ساتھ دو بھائی بھی بھاگ کر مدینہ منورہ آگئے تھے۔ جب عمرو ابن عاص نے ان سب کی واپسی کا مطالبہ کیا تو آپ نے دونوں بھائیوں کو تو مکہ مکرمہ واپس بھیج دیا لیکن ام کلثوم کو یہ کہہ کر واپس کردینے سے انکار کردیا کہ یہ شرط مردوں کے لئے تھی عورتوں کے لئے نہیں۔ اگرچہ نبی کریم ﷺ نے پہلے ہی اس فیصلے کا اعلان کردیا تھا لیکن اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کے اس فیصلے کی تصدیق فرما دی۔ مہر کی ادائیگی کے لئے کچھ اصولی باتیں بھی ارشاد فرمادیں۔ فرمایا کہ

1۔ جن عورتوں نے مدینہ منورہ ہجرت کرلی ہے اور وہ مومن ہیں تو ان کے کافر شوہروں نے ان کو جوا بھی مہر ادا کیا ہو وہ ان کے شوہروں کو واپس کردیا جائے۔ چونکہ ہجرت کرنے والی مومن عورت کا نکاح کافر شوہر سے فسخ ہوچکا ہے۔ اب وہ مشرک مرد پر حرام ہوچکی ہے لہٰذا وہ عورت کسی بھی مسلمان مرد سے نکاح کرسکتی ہے۔

2۔ مشرک اور کافر مرد اگرچہ زندہ ہو جب کسی عورت نے اسلام قبول کرلیا اور وہ مدینہ آگئی تو اس کا نکاح ٹوٹ گیا۔ اس کے شوہر نے اس کو اطلاع دی ہو یا نہ دی ہو اس کو کسی مسلمان مرد سے نکاح کرنا حلال قرار دیا گیا ہے۔

3۔ اگر کوئی عورت مرتد ہو کر دار الحرب کی طرف لوٹ گئی ہے تو فرمایا کہ اس سے زوجیت کا تعلق قائم نہ کرو اور تم نے جو مہر دیا ہے وہ کافروں سے واپس لے لیا جائے اور جو مہر کافروں نے مسلمانوں ہوجانے والی عورتوں کو دیا تھا وہ مہ رمسلمانوں سے واپس لے لیں۔

4۔ مہر کی واپسی کا حکم مہاجر عورتوں سے نہیں کیا گیا بلکہ مسلمان مردوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ واپس کریں۔ یقینا مہر کا جو مال انہوں نے اپنی عورتوں کو دیا ہوگا وہ ختم ہوچکا ہوگا۔ اب اس کی واپسی کی صورت یہی ہوسکتی ہے کہ عام مسلمان اس فرض کا ادا کریں، بیت المال سے ادا کریں یا مسلمان آپس میں چندہ کرکے ادا کریں۔

ان آیات میں ایک بات یہ فرمائی گئی کہ جب کچھ عورتیں دار الحرب سے ہجرت کرکے آئیں تو ان کے حالات کو جانچ لیا جائے۔ جب تم اس بات کو اچھی طرح جان لو کہ واقعی وہ مومن ہیں تو پھر ان کو تحفظ دیدو اور کبھی ان کو کفار کے حوالے نہ کرو کیونکہ وہ عورتیں کافرو مشرک مردوں پر حلال نہیں ہیں اور نہ کافر و مردان کے لئے حلال ہیں۔ لہٰذا ان عورتوں کا اچھی طرح امتحان لے لیا جائے۔ حضرت عبد اللہ ابن عباس ؓ سے رایت ہے کہ مہاجر عورتوں سے اس بات پر حلف لیا جاتا تھا کہ

(1) ۔ وہ اپنے شوہروں سے کسی بغض و حسد یا نفرت کی بنا پر نہیں آئی ہیں۔

(2) ۔ نہ مدینہ کے کسی آدمی کی محبت میں وہ یہاں آئی ہیں۔

(3) اور نہ وہ کسی اور دنیاوی غرض سے آئی ہیں بلکہ خالص اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی اور رسول اللہ ﷺ کی محبت و اطاعت کے جذبے سے آئی ہیں۔

جب وہ یہ حلف کرلیتیں یعنی قسم کھا لیتیں تو رسول اللہ ﷺ ان کو مدینہ منورہ میں رہنے کی اجازت عطا فرما دیتے تھے اور ان عورتوں نے اپنے کافر شوہروں سے جو مہر وصول کیا تھا وہ ان کے شوہروں کو واپس دیدتے تھے۔ (قرطبی) ۔

آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہر مومن ہر آن اللہ سے ڈرتا رہے کیونکہ اس سے ڈرنا ہی سب سے بڑی نیکی ہے۔