بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 67. Al-Mulk · Ayah 9
قَالُوْا بَلٰى قَدْ جَآءَنَا نَذِیْرٌ١ۙ۬ فَكَذَّبْنَا وَ قُلْنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ١ۖۚ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ كَبِیْرٍ﴿9﴾
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- بَلٰيکیوں نہیں
- قَدْ جَآءَنَاتحقیق آیا ہمارے پاس
- نَذِيْرٌڈرانے والا
- فَكَذَّبْنَاتو جھٹلادیا ہم نے
- وَقُلْنَااور کہا ہم نے
- مَا نَزَّلَ اللّٰهُنہیں نازل کی اللہ نے
- مِنْ شَيْءٍکوئی چیز
- اِنْ اَنْتُمْنہیں تم
- اِلَّامگر
- فِيْمیں
- ضَلٰلٍ كَبِيْرٍبڑی گمراہی
Translation · Baseerat-e-Quran
تو وہ کہیں گے کہ یقینا ہمارے پاس (اس دن کے عذاب سے) ڈرانے والا آیا تھا مگر ہم نے اسے جھٹلادیا تھا اور ہم نے کہا تھا کہ اللہ نے کوئی چیز نازل نہیں کی۔
اور تم (خود ہی ) بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو۔