بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 155
وَ اخْتَارَ مُوْسٰى قَوْمَهٗ سَبْعِیْنَ رَجُلًا لِّمِیْقَاتِنَا١ۚ فَلَمَّاۤ اَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ قَالَ رَبِّ لَوْ شِئْتَ اَهْلَكْتَهُمْ مِّنْ قَبْلُ وَ اِیَّایَ١ؕ اَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ السُّفَهَآءُ مِنَّا١ۚ اِنْ هِیَ اِلَّا فِتْنَتُكَ١ؕ تُضِلُّ بِهَا مَنْ تَشَآءُ وَ تَهْدِیْ مَنْ تَشَآءُ١ؕ اَنْتَ وَلِیُّنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَ ارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الْغٰفِرِیْنَ﴿155﴾
- وَاخْتَارَاور چن لئے
- مُوْسٰيموسیٰ
- قَوْمَهٗاپنی قوم
- سَبْعِيْنَستر
- رَجُلًامرد
- لِّمِيْقَاتِنَاہمارے وعدہ کے وقت کے لیے
- فَلَمَّآپھر جب
- اَخَذَتْهُمُانہیں پکڑا ( آلیا)
- الرَّجْفَةُزلزلہ
- قَالَاس نے کہا
- رَبِّاے میرے رب
- لَوْ شِئْتَاگر تو چاہتا
- اَهْلَكْتَهُمْانہیں ہلاک کردیتا
- مِّنْ قَبْلُاس سے پہلے
- وَاِيَّايَاور مجھے
- اَتُهْلِكُنَاکیا تو ہمیں ہلاک کریگا
- بِمَااس پر جو
- فَعَلَکیا
- السُّفَهَآءُبیوقوف (جمع)
- مِنَّاہم میں سے
- اِنْ هِىَیہ نہیں
- اِلَّامگر
- فِتْنَتُكَتیری آزمائش
- تُضِلُّتو گمراہ کرے
- بِهَااس سے
- مَنْجس
- تَشَآءُتو چاہے
- وَتَهْدِيْاور تو ہدایت دے
- مَنْجو۔ جس
- تَشَآءُتو چاہے
- اَنْتَتو
- وَلِيُّنَاہمارا کارساز
- فَاغْفِرْسو ہمیں بخشدے
- لَنَااور تو
- وَارْحَمْنَاہم پر رحم فرما
- وَاَنْتَاور تو
- خَيْرُبہترین
- الْغٰفِرِيْنَبخشنے والا
Translation · Baseerat-e-Quran
اور موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم میں سے ستر لوگوں کو منتخب کیا تاکہ وہ ہماری مقررہ مدت پر پہنچیں پھر جب ان کو ایک سخت زلزلے نے آپکڑا تو موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے میرے رب اگر آپ چاہتے ہو تو اس سے پہلے بھی ان کو اور مجھے ہلاک کرسکتے تھے۔ کیا ہمیں اس وجہ سے ہلاک کرتے ہیں ہماری قوم میں سے کچھ لوگوں نے بےوقوفی کے کام کئے ہیں ۔ یہ سب آپ کی طرف ہماری آزمائش ہے۔ آپ جسے چاہیں بھٹکادیں اور جس کو چاہیں ہدایت دیدیں آپ ہی ہمارے تھامنے والے ہیں ۔ ہمیں معاف کردیجئے ہم پر رحم کیجئے اور آپ سب سے بڑھ کر معاف کرنے والے ہیں ۔