بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 160
وَ قَطَّعْنٰهُمُ اثْنَتَیْ عَشْرَةَ اَسْبَاطًا اُمَمًا١ؕ وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اِذِ اسْتَسْقٰىهُ قَوْمُهٗۤ اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْحَجَرَ١ۚ فَانْۢبَجَسَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَیْنًا١ؕ قَدْ عَلِمَ كُلُّ اُنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْ١ؕ وَ ظَلَّلْنَا عَلَیْهِمُ الْغَمَامَ وَ اَنْزَلْنَا عَلَیْهِمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰى١ؕ كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ١ؕ وَ مَا ظَلَمُوْنَا وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ﴿160﴾
- وَقَطَّعْنٰهُمُاور ہم نے جدا کردیا انہیں
- اثْنَتَيْدو
- عَشْرَةَدس (بارہ)
- اَسْبَاطًاباپ دادا کی اولاد (قبیلے)
- اُمَمًاگروہ در گرو
- وَاَوْحَيْنَآاور وحی بھیجی ہم نے
- اِلٰيطرف
- مُوْسٰٓي
- اِذِجب
- اسْتَسْقٰىهُاس سے پانی مانگا
- قَوْمُهٗٓاس کی قوم
- اَنِکہ
- اضْرِبْمارو
- بِّعَصَاكَاپنی لاٹھی
- الْحَجَرَپتھر
- فَانْۢبَجَسَتْتو پھوٹ نکلے
- مِنْهُاس سے
- اثْنَتَا عَشْرَةَبارہ
- عَيْنًاچشمے
- قَدْ عَلِمَجان لیا (پہچان لیا)
- كُلُّہر
- اُنَاسٍشخص
- مَّشْرَبَهُمْاپنا گھاٹ
- وَظَلَّلْنَااور ہم نے سایہ کیا
- عَلَيْهِمُان پر
- الْغَمَامَابر
- وَاَنْزَلْنَااور ہم نے اتارا
- عَلَيْهِمُان پر
- الْمَنَّمن
- وَالسَّلْوٰىاور سلوی
- كُلُوْاتم کھاؤ
- مِنْسے
- طَيِّبٰتِپاکیزہ
- مَا رَزَقْنٰكُمْجو ہم نے تمہں دیں
- وَاور
- مَا ظَلَمُوْنَاہمارا کچھ نہ بگاڑا انہوں نے
- وَلٰكِنْاور لیکن
- كَانُوْٓاوہ تھے
- اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں پر
- يَظْلِمُوْنَظلم کرتے
Translation · Baseerat-e-Quran
اور ہم نے ان (بنی اسرائیل ) کو بارہ خاندانوں اور بڑی جماعتوں میں تقسیم کردیا تھا اور جب موسیٰ (علیہ السلام) نے (صحرائے سینا میں ) اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف وحی کی کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) اپن لاٹھی کو پتھر مارو۔ پھر اس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے تمام لوگوں نے اپنے اپنے پینے کی جگہ کو پہچان لیا۔ اور ہم نے ان پر بادل کا سایہ کردیا۔ اور ہم نے ان پر ” من وسلویٰ “ اتارا (اور کہا کہ وہ تمام چیزیں جو حلال اور پاکیزہ ہیں ان کو کھائو۔ ۔۔ اور ہم نے ان پر ظلم نہیں بلکہ انہوں نے خود اپنے نفسوں پر ظلم کیا۔