تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 7. Al-A'raaf · Ayah 160

  1. وَ قَطَّعْنٰهُمُ اثْنَتَیْ عَشْرَةَ اَسْبَاطًا اُمَمًا١ؕ وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اِذِ اسْتَسْقٰىهُ قَوْمُهٗۤ اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْحَجَرَ١ۚ فَانْۢبَجَسَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَیْنًا١ؕ قَدْ عَلِمَ كُلُّ اُنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْ١ؕ وَ ظَلَّلْنَا عَلَیْهِمُ الْغَمَامَ وَ اَنْزَلْنَا عَلَیْهِمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰى١ؕ كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ١ؕ وَ مَا ظَلَمُوْنَا وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ﴿160﴾

    1. وَقَطَّعْنٰهُمُاور ہم نے جدا کردیا انہیں
    2. اثْنَتَيْدو
    3. عَشْرَةَدس (بارہ)
    4. اَسْبَاطًاباپ دادا کی اولاد (قبیلے)
    5. اُمَمًاگروہ در گرو
    6. وَاَوْحَيْنَآاور وحی بھیجی ہم نے
    7. اِلٰيطرف
    8. مُوْسٰٓي
    9. اِذِجب
    10. اسْتَسْقٰىهُاس سے پانی مانگا
    11. قَوْمُهٗٓاس کی قوم
    12. اَنِکہ
    13. اضْرِبْمارو
    14. بِّعَصَاكَاپنی لاٹھی
    15. الْحَجَرَپتھر
    16. فَانْۢبَجَسَتْتو پھوٹ نکلے
    17. مِنْهُاس سے
    18. اثْنَتَا عَشْرَةَبارہ
    19. عَيْنًاچشمے
    20. قَدْ عَلِمَجان لیا (پہچان لیا)
    21. كُلُّہر
    22. اُنَاسٍشخص
    23. مَّشْرَبَهُمْاپنا گھاٹ
    24. وَظَلَّلْنَااور ہم نے سایہ کیا
    25. عَلَيْهِمُان پر
    26. الْغَمَامَابر
    27. وَاَنْزَلْنَااور ہم نے اتارا
    28. عَلَيْهِمُان پر
    29. الْمَنَّمن
    30. وَالسَّلْوٰىاور سلوی
    31. كُلُوْاتم کھاؤ
    32. مِنْسے
    33. طَيِّبٰتِپاکیزہ
    34. مَا رَزَقْنٰكُمْجو ہم نے تمہں دیں
    35. وَاور
    36. مَا ظَلَمُوْنَاہمارا کچھ نہ بگاڑا انہوں نے
    37. وَلٰكِنْاور لیکن
    38. كَانُوْٓاوہ تھے
    39. اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں پر
    40. يَظْلِمُوْنَظلم کرتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور ہم نے ان کو (یعنی بنی اسرائیل کو) الگ الگ کرکے بارہ قبیلے (اور) بڑی بڑی جماعتیں بنا دیا۔ اور جب موسیٰ سے ان کی قوم نے پانی طلب کیا تو ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مار دو۔ تو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے۔ اور سب لوگوں نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کرلیا۔ اور ہم نے ان (کے سروں) پر بادل کو سائبان بنائے رکھا اور ان پر من وسلویٰ اتارتے رہے۔ اور (ان سے کہا کہ) جو پاکیزہ چیزیں ہم تمہیں دیتے ہیں انہیں کھاؤ۔ اور ان لوگوں نے ہمارا کچھ نقصان نہیں کیا بلکہ (جو) نقصان کیا اپنا ہی کیا
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
یہ سب آیتیں سورة بقرہ میں گذر چکی ہیں اور وہیں ان کی پوری تفسیر بھی بحمد اللہ ہم نے بیان کردی ہے وہ سورت مدنیہ ہے اور یہ مکیہ ہے۔ ان آیتوں اور ان آیتوں کا فرق بھی مع لطافت کے ہم نے وہیں ذکر کردیا ہے دوبارہ کی ضرورت نہیں۔