بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 179
وَ لَقَدْ ذَرَاْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِیْرًا مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ۖ٘ لَهُمْ قُلُوْبٌ لَّا یَفْقَهُوْنَ بِهَا١٘ وَ لَهُمْ اَعْیُنٌ لَّا یُبْصِرُوْنَ بِهَا١٘ وَ لَهُمْ اٰذَانٌ لَّا یَسْمَعُوْنَ بِهَا١ؕ اُولٰٓئِكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْغٰفِلُوْنَ﴿179﴾
- وَلَقَدْ ذَرَاْنَااور ہم نے پیدا کیے
- لِجَهَنَّمَجہنم کے لیے
- كَثِيْرًابہت سے
- مِّنَسے
- الْجِنِّجن
- وَالْاِنْسِاور انسان
- لَهُمْان کے
- قُلُوْبٌدل
- لَّا يَفْقَهُوْنَسمجھتے نہیں
- بِهَاان سے
- وَلَهُمْاور ان کے لیے
- اَعْيُنٌآنکھیں
- لَّا يُبْصِرُوْنَنہیں دیکھتے
- بِهَاان سے
- وَلَهُمْاور ان کیلئے
- اٰذَانٌکان
- لَّا يَسْمَعُوْنَنہیں سنتے
- بِهَاان سے
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- كَالْاَنْعَامِچوپایوں کے مانند
- بَلْبلکہ
- هُمْوہ
- اَضَلُّبدترین گمراہ
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- هُمُوہ
- الْغٰفِلُوْنَغافل (جمع)
Translation · Baseerat-e-Quran
اور بیشک جن اور انسانوں میں سے بہت سے وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے جہنم کے لئے پھیلادیا ہے۔ (یہ وہ لوگ ہیں ) جن کے دل ہیں مگر وہ ان سے سوچتے نہیں ۔ اور ان کی آنکھیں ہیں مگر وہ ان سے دیکھتے نہیں اور ان کے لئے کان ہیں مگر وہ ان سے سنتے نہیں یہ جانوروں کی طرح بلکہ ان سے بھی گئے گذرے لوگ ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔