بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 2
كِتٰبٌ اُنْزِلَ اِلَیْكَ فَلَا یَكُنْ فِیْ صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ لِتُنْذِرَ بِهٖ وَ ذِكْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ﴿2﴾
- كِتٰبٌکتاب
- اُنْزِلَنازل کی گئی
- اِلَيْكَتمہاری طرف
- فَلَا يَكُنْسو نہ ہو
- فِيْ صَدْرِكَتمہارے سینہ میں
- حَرَجٌکوئی تنگی
- مِّنْهُاس سے
- لِتُنْذِرَتاکہ تم ڈراؤ
- بِهٖاس سے
- وَذِكْرٰياور نصیحت
- لِلْمُؤْمِنِيْنَایمان والوں کے لیے
Translation · Baseerat-e-Quran
اے نبی ﷺ آپ ﷺ کی طرف جو کتاب اتاری گئی ہے (اس کو پہنچانے میں) اپنے دل میں تنگی محسوس نہ کیجئے اور آپ لوگوں کو اس کے ذریعہ (عذاب جہنم سے اچھی طرح ) ڈرائیے۔ یہ کتاب اہل ایمان کے لئے نصیحت ہے۔