بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 74. Al-Muddaththir · Ayah 31
وَ مَا جَعَلْنَاۤ اَصْحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓئِكَةً١۪ وَّ مَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ اِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۙ لِیَسْتَیْقِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ یَزْدَادَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِیْمَانًا وَّ لَا یَرْتَابَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ١ۙ وَ لِیَقُوْلَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْكٰفِرُوْنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا١ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ مَا یَعْلَمُ جُنُوْدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ مَا هِیَ اِلَّا ذِكْرٰى لِلْبَشَرِ۠ع﴿31﴾
- وَمَااور نہیں
- جَعَلْنَآہم نے بنائے
- اَصْحٰبَ النَّارِدوزخ کے داروغہ
- اِلَّامگر (صرف)
- مَلٰٓئِكَةً ۠فرشتے
- وَّمَااور نہیں
- جَعَلْنَاہم نے رکھی
- عِدَّتَهُمْان کی تعداد
- اِلَّامگر (صرف)
- فِتْنَةًآزمائش کو
- لِّلَّذِيْنَان لوگوں کیلئے جو
- كَفَرُوْا ۙکافر ہوئے
- لِيَسْتَيْقِنَتاکہ وہ یقین کرلیں
- الَّذِيْنَوہ لوگ جنہیں
- اُوْتُوا الْكِتٰبَکتاب دی گئی (اہل کتاب)
- وَيَزْدَادَاور زیادہ ہو
- الَّذِيْنَجو لوگ
- اٰمَنُوْٓاایمان لائے
- اِيْمَانًاایمان
- وَّلَا يَرْتَابَاور شک نہ کریں
- الَّذِيْنَوہ لوگ جنہیں
- اُوْتُوا الْكِتٰبَکتاب دی گئی
- وَالْمُؤْمِنُوْنَ ۙاور مومن (جمع)
- وَلِيَقُوْلَاور تاکہ وہ کہیں
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- فِيْ قُلُوْبِهِمْجن کے دلوں میں
- مَّرَضٌروگ
- وَّالْكٰفِرُوْنَاور کافر (جمع)
- مَاذَآکیا
- اَرَادَ اللّٰهُارادہ کیا اللہ نے
- بِهٰذَا مَثَلًا ۭاس مثال سے
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُضِلُّ اللّٰهُاللہ گمراہ کرتا ہے
- مَنْ يَّشَآءُجسے وہ چاہتا ہے
- وَيَهْدِيْاور ہدایت دیتا ہے
- مَنْ يَّشَآءُ ۭجسے وہ چاہتا ہے
- وَمَا يَعْلَمُاور نہیں جانتا
- جُنُوْدَلشکروں کو
- رَبِّكَتیرے رب کے
- اِلَّا هُوَ ۭسوائے وہ (خود)
- وَمَا ھِيَاور نہیں یہ
- اِلَّا ذِكْرٰىمگر نصیحت
- لِلْبَشَرِآدمی کیلئے
Translation · Baseerat-e-Quran
اور ہم نے جہنم میں کام کرنے کے لئے فرشتوں کے سوا کسی کو نہیں بنایا۔
اور ہم نے ان کی تعداد کافروں کے لئے آزمائش بنائی ہے تاکہ اہل کتاب یقین کرلیں اور ایمان والے اپنے ایمان کو اور مضبوط کرلیں ۔ اور اہل کتاب ( یہودو نصاریٰ ) اور مومن اس تعداد میں شک نہ کریں تاکہ جن کے دلوں میں نفاق کا مرض ہے اور (اسی طرح وہ لوگ) جو کافر ہیں یہ کہنے پر مجبور ہوجائیں کہ اللہ نے اس سے کیا چاہا ہوگا ؟ اس طرح اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور اللہ کے سوا لشکر کو سوائے اس کے اور کوئی نہیں جانتا اور یہ انسان کی (ہدایت و) نصیحت کے لئے بیان کیا گیا ہے۔