بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 8. Al-Anfaal · Ayah 70
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّمَنْ فِیْۤ اَیْدِیْكُمْ مِّنَ الْاَسْرٰۤى١ۙ اِنْ یَّعْلَمِ اللّٰهُ فِیْ قُلُوْبِكُمْ خَیْرًا یُّؤْتِكُمْ خَیْرًا مِّمَّاۤ اُخِذَ مِنْكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿70﴾
- يٰٓاَيُّھَااے
- النَّبِيُّنبی
- قُلْکہ دیں
- لِّمَنْان سے جو
- فِيْٓمیں
- اَيْدِيْكُمْتمہارے ہاتھ
- مِّنَسے
- الْاَسْرٰٓيقیدی
- اِنْاگر
- يَّعْلَمِمعلوم کرلے گا
- اللّٰهُاللہ
- فِيْمیں
- قُلُوْبِكُمْتمہارے دل
- خَيْرًاکوئی بھلائی
- يُّؤْتِكُمْتمہیں دے گا
- خَيْرًابہتر
- مِّمَّآاس سے جو
- اُخِذَلیا گیا
- مِنْكُمْتم سے
- وَيَغْفِرْاور بخشدے گا
- لَكُمْتمہیں
- وَاللّٰهُاور اللہ
- غَفُوْرٌبخشنے والا
- رَّحِيْمٌنہایت مہربان
Translation · Baseerat-e-Quran
اے نبی ﷺ ! جو قیدی آپ کے قبضے میں ہیں ان سے کہہ دیجئے کہ اگر اللہ تمہارے دلوں میں کوئی بھلائی معلوم کرے گا تو جو تم سے لیا گیا ہے وہ اس سے بہتر تمہیں دے دے گا اور تمہیں معاف کردے گا۔ اور اللہ مغفرت کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔
Tafseer · Baseerat-e-Quran
آیات : 70 تا 71
لغات القرآن۔
یوتکم۔ وہ تمہیں دے گا۔ خیر۔ زیادہ بہتر۔ اخذ۔ لیا گیا۔ امکن۔ اس نے قوت دی۔
تشریح :
یہ قیدی کون تھے ؟ یہ وہی کفار و مشرکین تھے جنہوں نے مسلمانوں کے ساتھ دشمنی میں کوئی کسر اتھانہ رکھی تھی۔ مسلمانوں کی طرح طرح سے ستایا، قتل کیا، نقصان پہنچایا، وحشیانہ مظالم کئے لیکن اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے انہیں پھر بھی ایک دفعہ توبہ کرنے کا موقع دے دیا۔
اس شرط کے ساتھ آئندہ معافی کا وعدہ فرمایا گیا ہے کہ اے قیدیو ! آج تم سے جو فدیہ لیا گیا ہے اور جو کچھ مال غنیمت ہے وہ تمہیں لوٹا دیا جائے گا شرط یہ ہے کہ اللہ نے اگر تمہارے عمل اور کردار میں خیر کو جان لیا اور تم نے بھی آئندہ شرارتیں کرنے سے اپنے آپ کو روک لیا تو وہ رب سب پر مہربان ہے تم پر بھی مہربانی فرمائے گا۔ اہل ایمان کو اس بات پر تسلی دی گئی ہے کہ یہ قیدی اپنی آزادی کا فدیہ دے رہے ہیں اور ان کو چھوڑا جارہا ہے کہ اگر انہوں نے پھر بھی اپنی روش کو قائم رکھا اور شرارتیں کرتے رہے تو اس میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے پہلے بھی ایک دفعہ اپنے وعدہ اور معاہدہ کو توڑا ہے۔ انجام سامنے ہے۔ اگر انہوں نے آئندہ اس نرمی سے غلط فائدہ اٹھایا تو پھر سے ان کا یہی بلکہ اس سے بھی زیادہ برا حال ہوگا۔