بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 9. At-Tawba · Ayah 107
وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَّ كُفْرًا وَّ تَفْرِیْقًۢا بَیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اِرْصَادًا لِّمَنْ حَارَبَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ لَیَحْلِفُنَّ اِنْ اَرَدْنَاۤ اِلَّا الْحُسْنٰى١ؕ وَ اللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ﴿107﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
- اتَّخَذُوْاانہوں نے بنائی
- مَسْجِدًامسجد
- ضِرَارًانقصان پہنچانے کو
- وَّكُفْرًااور کفر کے لیے
- وَّتَفْرِيْقًۢااور پھوٹ ڈالنے کو
- بَيْنَدرمیان
- الْمُؤْمِنِيْنَمومن (جمع)
- وَاِرْصَادًااور گھات کی جگہ بنانے کے لیے
- لِّمَنْاس کے واسطے جو
- حَارَبَاس نے جنگ کی
- اللّٰهَاللہ
- وَرَسُوْلَهٗاور اس کا رسول
- مِنْسے
- قَبْلُپہلے
- وَلَيَحْلِفُنَّاور وہ البتہ قسمیں کھائیں گے
- اِنْنہیں
- اَرَدْنَآہم نے چاہا
- اِلَّامگر (صرف)
- الْحُسْنٰىبھلائی
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَشْهَدُگواہی دیتا ہے
- اِنَّھُمْوہ یقیناً
- لَكٰذِبُوْنَجھوٹے ہیں
Translation · Baseerat-e-Quran
اور وہ لوگ جنہوں نے مسجد ضرار (نقصان پہنچانے والی) کفر کرنے اور مومنوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کے لئے بنائی ہے۔ اس شخص کے لئے پناہ گاہ بنائی گئی ہے جو اس سے پہلے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتا رہا ہے اور وہ ضرور قسمیں کھا کر کہیں گے کہ سوائے بھلائی کے ہماری اور کوئی نیت نہیں ہے۔ حالانکہ اللہ گواہی دیتا ہے کہ بیشک وہ لوگ جھوٹے ہیں