بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 9. At-Tawba · Ayah 35
یَّوْمَ یُحْمٰى عَلَیْهَا فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوٰى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَ جُنُوْبُهُمْ وَ ظُهُوْرُهُمْ١ؕ هٰذَا مَا كَنَزْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ فَذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُوْنَ﴿35﴾
- يَّوْمَجس دن
- يُحْمٰيتپایا جائے گا
- عَلَيْهَااس پر
- فِيْمیں
- نَارِ جَهَنَّمَجہنم کی آگ
- فَتُكْوٰي بِهَاپھر داغا جائے گا اس سے
- جِبَاهُهُمْان کی پیشانی (جمع)
- وَجُنُوْبُهُمْاور ان کے پہلو (جمع)
- وَظُهُوْرُهُمْاور ان کی پیٹھ (جمع)
- هٰذَایہ ہے
- مَاجو
- كَنَزْتُمْتم نے جمع کرکے رکھا
- لِاَنْفُسِكُمْاپنے لیے
- فَذُوْقُوْاپس مزہ چکھو
- مَاجو
- كُنْتُمْ تَكْنِزُوْنَتم جمع کرکے رکھتے تھے
Translation · Baseerat-e-Quran
جس دن ہم ان (کے خزانے کو) جہنم کی آگ میں تپائیں گے پھر اس سے ان کی پیشانیوں ان کے پہلوئوں اور ان کی پیٹھ کو داغا جائے گا اور کہا جائے گا کہ یہ ہے وہ تمہارا خزانہ جو تم نے اپنے لئے جمع کر کے رکھا ہوا تھا۔ پس تم نے جو کچھ جمع کر رکھا ہے اس کا مزا چکھو۔