تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 9. At-Tawba · Ayah 35

  1. یَّوْمَ یُحْمٰى عَلَیْهَا فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوٰى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَ جُنُوْبُهُمْ وَ ظُهُوْرُهُمْ١ؕ هٰذَا مَا كَنَزْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ فَذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُوْنَ﴿35﴾

    1. يَّوْمَجس دن
    2. يُحْمٰيتپایا جائے گا
    3. عَلَيْهَااس پر
    4. فِيْمیں
    5. نَارِ جَهَنَّمَجہنم کی آگ
    6. فَتُكْوٰي بِهَاپھر داغا جائے گا اس سے
    7. جِبَاهُهُمْان کی پیشانی (جمع)
    8. وَجُنُوْبُهُمْاور ان کے پہلو (جمع)
    9. وَظُهُوْرُهُمْاور ان کی پیٹھ (جمع)
    10. هٰذَایہ ہے
    11. مَاجو
    12. كَنَزْتُمْتم نے جمع کرکے رکھا
    13. لِاَنْفُسِكُمْاپنے لیے
    14. فَذُوْقُوْاپس مزہ چکھو
    15. مَاجو
    16. كُنْتُمْ تَكْنِزُوْنَتم جمع کرکے رکھتے تھے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جس دن وہ مال دوزخ کی آگ میں (خوب) گرم کیا جائے گا۔ پھر اس سے ان (بخیلوں) کی پیشانیاں اور پہلو اور پیٹھیں داغی جائیں گی (اور کہا جائے گا) کہ یہ وہی ہے جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا سو جو تم جمع کرتے تھے (اب) اس کا مزہ چکھو