تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 37
Tafseerقَالَ لَهٗ صَاحِبُهٗ وَ هُوَ یُحَاوِرُهٗۤ اَكَفَرْتَ بِالَّذِیْ خَلَقَكَ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ سَوّٰىكَ رَجُلًاؕ﴿37﴾
- قَالَکہا
- لَهٗاس سے
- صَاحِبُهٗاس کا ساتھی
- وَهُوَاور وہ
- يُحَاوِرُهٗٓاس سے باتیں کر رہا تھا
- اَكَفَرْتَکیا تو کفر کرتا ہے
- بِالَّذِيْاس کے ساتھ جس نے
- خَلَقَكَتجھے پیدا کیا
- مِنْ تُرَابٍمٹی سے
- ثُمَّپھر
- مِنْ نُّطْفَةٍنطفہ سے
- ثُمَّپھر
- سَوّٰىكَتجھ پورا بنایا
- رَجُلًامرد
Translation · Bayan-ul-Quran
اس کے ساتھی نے اس سے کہا اور وہ اس سے گفتگو کر رہا تھا کیا تو نے کفر کیا اس ہستی کا جس نے پیدا کیا تجھے مٹی سے پھر گندے پانی کی بوند سے پھر تجھے صحیح سلامت انسان بنا دیا
Tafseer · Bayan-ul-Quran
اَكَفَرْتَ بالَّذِيْ خَلَقَكَ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ سَوّٰىكَ رَجُلًا
یہاں یہ نکتہ بہت اہم ہے کہ وہ شخص بظاہر اللہ کا منکر نہیں تھا مگر پھر بھی اسے اللہ سے کفر کا مرتکب بتایا گیا ہے۔ وہ اس لیے کہ اس سے پہلے وہ آخرت کا انکار کرچکا تھا اور آخرت کا انکار دراصل اللہ کا انکار ہے۔ گویا جو شخص آخرت کا منکر ہو اس کا ایمان باللہ کا دعویٰ بھی قابل قبول نہیں۔