تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 91

Tafseer
  1. كَذٰلِكَ١ؕ وَ قَدْ اَحَطْنَا بِمَا لَدَیْهِ خُبْرًا﴿91﴾

    1. كَذٰلِكَیہی
    2. وَقَدْ اَحَطْنَااور ہمارے احاطہ میں ہے
    3. بِمَا لَدَيْهِجو کچھ اس کے پاس
    4. خُبْرًاازروئے خبر
Translation · Bayan-ul-Quran
(پھر) ایسا ہی ہوا اور ہم پوری طرح باخبر تھے اس کے احوال سے
Tafseer · Bayan-ul-Quran
آیت 91 كَذٰلِكَ پھر یہاں بھی ویسا ہی معاملہ ہوا جیسا کہ پہلی مہم کے سلسلے میں ہوا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مکمل فتح عطا فرمائی اور علاقے میں آباد قبائل کے معاملات میں نرمی یا سختی کرنے کا پورا اختیار دیا۔ یہاں بھی ذوالقرنین نے ظالم اور شریر لوگوں کے ساتھ سختی جبکہ نیک اور شریف لوگوں کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وَقَدْ اَحَطْنَا بِمَا لَدَيْهِ خُبْرًا جو کچھ ذوالقرنین کے پاس تھا اور جن حالات سے اس کو سابقہ پیش آیا ہم اس سے پوری طرح باخبر تھے۔
Bayan-ul-Quran - 18 : 91