تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 19. Maryam · Ayah 4

Tafseer
  1. قَالَ رَبِّ اِنِّیْ وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّیْ وَ اشْتَعَلَ الرَّاْسُ شَیْبًا وَّ لَمْ اَكُنْۢ بِدُعَآئِكَ رَبِّ شَقِیًّا﴿4﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. رَبِّاے میرے رب
    3. اِنِّىْبیشک میں
    4. وَهَنَکمزور ہوگئی
    5. الْعَظْمُہڈیاں
    6. مِنِّيْمیری
    7. وَاشْتَعَلَاور شعلہ مارنے لگا
    8. الرَّاْسُسر
    9. شَيْبًاسفید بال
    10. وَّاور
    11. لَمْ اَكُنْمیں نہیں رہا
    12. بِدُعَآئِكَتجھ سے مانگ کر
    13. رَبِّاے میرے رب
    14. شَقِيًّامحروم
Translation · Bayan-ul-Quran
اس نے عرض کیا اے میرے پروردگار بلا شبہ میری ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں اور میرا سر بھڑک اٹھا ہے بڑھاپے سے اور اے میرے پروردگار میں تجھے پکار کر کبھی بھی نامراد نہیں رہا
Tafseer · Bayan-ul-Quran
وَاشْتَعَلَ الرَّاْسُ شَیْبًا یعنی بڑھاپے کے سبب میرے سر کے بال مکمل طور پر سفید ہوگئے ہیں۔ وَّلَمْ اَکُنْم بِدُعَآءِکَ رَبِّ شَقِیًّا چنانچہ آج میں بڑی ہمت کر کے تجھ سے ایک بہت ہی غیر معمولی دعا کرنے جا رہا ہوں۔ دنیوی حالات اور طبیعی قوانین کے اعتبار سے تو ایسا ہونا ممکن نہیں ‘ مگر تو چاہے تو ناممکن بھی ممکن ہوجاتا ہے۔