تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 105

  1. مَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ لَا الْمُشْرِكِیْنَ اَنْ یُّنَزَّلَ عَلَیْكُمْ مِّنْ خَیْرٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ﴿105﴾

    1. مَا يَوَدُّنہیں چاہتے
    2. الَّذِیْنَ کَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا
    3. مِنْ اَهْلِ الْكِتَابِاہل کتاب میں سے
    4. وَلَااور نہ
    5. الْمُشْرِكِیْنَمشرکین
    6. اَنْکہ
    7. يُنَزَّلَنازل کی جائے
    8. عَلَيْكُمْتم پر
    9. مِنْ خَيْرٍکوئی بھلائی
    10. مِنْسے
    11. رَبِّكُمْتمہارا رب
    12. وَاللّٰہُاور اللہ
    13. يَخْتَصُّخاص کرلیتا ہے
    14. بِرَحْمَتِهٖاپنی رحمت سے
    15. مَنْ يَشَاءُجسے چاہتا ہے
    16. وَاللّٰہُاور اللہ
    17. ذُوْ الْفَضْلِفضل والا
    18. الْعَظِیْمِبڑا
Translation · Bayan-ul-Quran
اور نہیں چاہتے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے اہل کتاب میں سے اور مشرکین میں سے کہ نازل ہو تم پر کوئی بھی خیر تمہارے رب کی طرف سے اور اللہ خاص کرلیتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ جس کو چاہتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل والا ہے
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 105 مَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ اَہْلِ الْکِتٰبِ وَلاَ الْمُشْرِکِیْنَ اَنْ یُّنَزَّلَ عَلَیْکُمْ مِّنْ خَیْرٍ مِّنْ رَّبِّکُمْ ط۔

جن لوگوں نے دعوت حق کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ‘ خواہ اہل کتاب میں سے ہوں یا مشرکین مکہ میں سے ‘ وہ اس بات پر حسد کی آگ میں جل رہے ہیں کہ یہ کلام پاک آپ ﷺ پر کیوں نازل ہوگیا اور خاتم النبییّن کا یہ منصب آپ ﷺ ‘ کو کیوں مل گیا۔ وہ نہیں چاہتے کہ اللہ کی طرف سے کوئی بھی خیر آپ کو ملے۔

وَاللّٰہُ یَخْتَصُّ بِرَحْمَتِہٖ مَنْ یَّشَآءُ ط۔

یہ تو اس کا اختیار اور اس کا فیصلہ ہے۔

وَاللّٰہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ ۔