تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 2. Al-Baqara · Ayah 105
مَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ لَا الْمُشْرِكِیْنَ اَنْ یُّنَزَّلَ عَلَیْكُمْ مِّنْ خَیْرٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ﴿105﴾
- مَا يَوَدُّنہیں چاہتے
- الَّذِیْنَ کَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا
- مِنْ اَهْلِ الْكِتَابِاہل کتاب میں سے
- وَلَااور نہ
- الْمُشْرِكِیْنَمشرکین
- اَنْکہ
- يُنَزَّلَنازل کی جائے
- عَلَيْكُمْتم پر
- مِنْ خَيْرٍکوئی بھلائی
- مِنْسے
- رَبِّكُمْتمہارا رب
- وَاللّٰہُاور اللہ
- يَخْتَصُّخاص کرلیتا ہے
- بِرَحْمَتِهٖاپنی رحمت سے
- مَنْ يَشَاءُجسے چاہتا ہے
- وَاللّٰہُاور اللہ
- ذُوْ الْفَضْلِفضل والا
- الْعَظِیْمِبڑا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جو لوگ کافر ہیں، اہل کتاب یا مشرک وہ اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے خیر (وبرکت) نازل ہو۔ اور خدا تو جس کو چاہتا ہے، اپنی رحمت کے ساتھ خاص کر لیتا ہے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے