تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 110
وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ١ؕ وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿110﴾
- وَاَقِیْمُوْا الصَّلَاةَاور تم نماز قائم کرو
- وَاٰتُوْا الزَّکَاةَاور دیتے رہوتم زکوۃ
- وَمَااور جو
- تُقَدِّمُوْاآگے بھیجو گے
- لِاَنْفُسِكُمْاپنے لیے
- مِنْ خَيْرٍبھلائی
- تَجِدُوْهُتم اسے پالو گے
- عِنْدَ اللہِاللہ کے پاس
- اِنَّبیشک
- اللہاللہ
- بِمَاجو کچھ
- تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
- بَصِیْرٌدیکھنے والا ہے
Translation · Bayan-ul-Quran
اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور جو بھلائی بھی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں موجود پاؤ گے یقیناً جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے
Tafseer · Bayan-ul-Quran
آیت 110 وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکٰوۃَ ط وَمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِکُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْہُ عِنْدَ اللّٰہِ ط جو مال تم اللہ کی راہ میں خرچ کر رہے ہو وہ اللہ کے بینک میں جمع deposit ہوجاتا ہے اور مسلسل بڑھتا رہتا ہے۔ لہٰذا اس کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
اِنَّ اللّٰہَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ