تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 123
وَ اتَّقُوْا یَوْمًا لَّا تَجْزِیْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَیْئًا وَّ لَا یُقْبَلُ مِنْهَا عَدْلٌ وَّ لَا تَنْفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ﴿123﴾
- وَاتَّقُوْااور ڈرو
- يَوْمًاوہ دن
- لَا تَجْزِيبدلہ نہ ہوگا
- نَفْسٌکوئی شخص
- عَنْ نَفْسٍکسی شخص سے
- شَيْئًاکچھ
- وَلَا يُقْبَلُاور نہ قبول کیا جائے گا
- مِنْهَااس سے
- عَدْلٌکوئی معاوضہ
- وَلَا تَنْفَعُهَااور نہ اسے نفع دے گی
- شَفَاعَةٌکوئی سفارش
- وَلَا هُمْ يُنْصَرُوْنَاور نہ ان مدد کی جائے گی
Translation · Bayan-ul-Quran
اور ڈرو اس دن سے کہ جس دن کوئی جان کسی دوسری جان کے کچھ بھی کام نہ آسکے گی اور نہ اس سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ انہیں کوئی مدد مل سکے گی
Tafseer · Bayan-ul-Quran
فرمایا :
آیت 123 وَاتَّقُوْا یَوْمًا لاَّ تَجْزِیْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَیْءًا وَّلاَ یُقْبَلُ مِنْہَا عَدْلٌ
وہاں الفاظ تھے : وَّلاَ یُقْبَلُ مِنْہَا شَفَاعَۃٌ اور نہ اس سے کوئی سفارش قبول کی جائے گی ‘۔ ‘
وَّلاَ تَنْفَعُہَا شَفَاعَۃٌ اور نہ اسے کوئی سفارش ہی فائدہ دے سکے گی
یہاں عدل پہلے اور شفاعت بعد میں ہے ‘ وہاں شفاعت پہلے ہے اور عدل بعد میں۔ بس یہی ایک تبدیلی ‘ ہے۔
وَّلاَ ہُمْ یُنْصَرُوْنَ ۔
یہ ٹکڑا بھی جوں کا توں وہی ہے جس پر چھٹے رکوع کی دوسری آیت ختم ہوئی تھی۔