تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 140

  1. اَمْ تَقُوْلُوْنَ اِنَّ اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ الْاَسْبَاطَ كَانُوْا هُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى١ؕ قُلْ ءَاَنْتُمْ اَعْلَمُ اَمِ اللّٰهُ١ؕ وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَتَمَ شَهَادَةً عِنْدَهٗ مِنَ اللّٰهِ١ؕ وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ﴿140﴾

    1. اَمْکیا
    2. تَقُوْلُوْنَتم کہتے ہو
    3. اِنَّ اِبْرَاهِيمَکہ ابراہیم
    4. وَاِسْمَاعِيلَاور اسماعیل
    5. وَاِسْحَاقَاور اسحٰق
    6. وَيَعْقُوْبَاور یعقوب
    7. وَالْاَسْبَاطَاور اولادِ یعقوب
    8. کَانُوْاتھے
    9. هُوْدًایہودی
    10. اَوْ نَصَارَییا نصرانی
    11. قُلْکہہ دیں
    12. اَاَنْتُمْکیا تم
    13. اَعْلَمُجاننے والے ہو
    14. اَمِ اللّٰهُیا اللہ
    15. وَ مَنْاور کون ہے
    16. اَظْلَمُبڑا ظالم
    17. مِمَّنْاس سے جس نے
    18. کَتَمَ شَهَادَةًگواہی چھپائی
    19. عِنْدَهُاس کے پاس
    20. مِنَ ۔ اللہِسے ۔ اللہ
    21. وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍاور اللہ بیخبر نہیں
    22. عَمَّااس سے جو
    23. تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
Translation · Bayan-ul-Quran
کیا تمہارا کہنا یہ ہے کہ ابراہیم اسماعیل اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد سب یہودی تھے یا نصرانی تھے ؟ کہیے : تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ ؟ اور (کان کھول کر سن لو) اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جس کے پاس اللہ کی طرف سے ایک گواہی تھی جسے اس نے چھپالیا ؟ اور اللہ ہرگز غافل نہیں ہے اس سے جو تم کر رہے ہو۔
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 140 اَمْ تَقُوْلُوْنَ اِنَّ اِبْرٰہٖمَ وَاِسْمٰعِیْلَ وَاِسْحٰقَ وَیَعْقُوْبَ وَالْاَسْبَاطَ کَانُوْا ہُوْدًا اَوْ نَصٰرٰی ط

تم جو کہتے ہو کہ یہودی ہوجاؤ یا نصرانی تب ہدایت پاؤ گے ‘ تو کیا ابراہیم علیہ السلام یہودی تھے یا نصرانی ؟ اور اسحاق ‘ یعقوب ‘ یوسف ‘ موسیٰ اور عیسیٰ علیہ السلام کون تھے ؟ یہی بات آج مسلمانوں کو سوچنی چاہیے کہ محمد رسول اللہ ﷺ اور آپ ﷺ کے اصحاب رض دیوبندی تھے ‘ بریلوی تھے ‘ اہل حدیث تھے یا شیعہ تھے ؟ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اخلاص کا تقاضا یہ ہے کہ ان تقسیموں سے بالاتر رہا جائے۔ ٹھیک ہے ایک شخص کسی فقہی مسلک کی پیروی کر رہا ہے ‘ لیکن اس مسلک کو اپنی شناخت بنا لینا ‘ اسے دین پر مقدمّ رکھنا ‘ اس مسلک ہی کے لیے ہے ساری محنت و مشقت اور بھاگ دوڑ کرنا ‘ اور اسی کی دعوت و تبلیغ کرنا ‘ دین کی اصل حقیقت اور روح کے یکسر خلاف ہے۔

قُلْ ءَ اَنْتُمْ اَعْلَمُ اَمِ اللّٰہُ ط وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ کَتَمَ شَہَادَۃً عِنْدَہٗ مِنَ اللّٰہِ ط

علماء یہود جانتے تھے کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں ‘ جن کے وہ منتظر تھے۔ لیکن وہ اس گواہی کو چھپائے بیٹھے تھے۔