تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 145
وَ لَئِنْ اَتَیْتَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ بِكُلِّ اٰیَةٍ مَّا تَبِعُوْا قِبْلَتَكَ١ۚ وَ مَاۤ اَنْتَ بِتَابِعٍ قِبْلَتَهُمْ١ۚ وَ مَا بَعْضُهُمْ بِتَابِعٍ قِبْلَةَ بَعْضٍ١ؕ وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَآءَهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ١ۙ اِنَّكَ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَۘ﴿145﴾
- وَلَئِنْاور اگر
- أَتَيْتَآپ لائیں
- الَّذِيْنَجنہیں
- أُوْتُوا الْكِتَابَدی گئی کتاب (اہل کتاب)
- بِكُلِّتمام
- اٰيَةٍنشانیاں
- مَّا تَبِعُوْاوہ پیروی نہ کرینگے
- قِبْلَتَکَآپ کا قبلہ
- وَمَااور نہ
- أَنْتَآپ
- بِتَابِعٍپیروی کرنے والے
- قِبْلَتَهُمْان کا قبلہ
- وَمَااور نہیں
- بَعْضُهُمْان سے کوئی
- بِتَابِعٍپیروی کرنے والا
- قِبْلَةَقبلہ
- بَعْضٍکسی
- وَلَئِنِاور اگر
- اتَّبَعْتَآپ نے پیروی کی
- أَهْوَآءَهُمْان کی خواہشات
- مِنْ بَعْدِاس کے بعد
- مَا جَآءَکَکہ آچکا آپ کے پاس
- مِنَ الْعِلْمِعلم
- إِنَّکَبیشک آپ
- إِذًااب
- لَّمِنَسے
- الظَّالِمِيْنَبےانصاف
آیت 145 وَلَءِنْ اَتَیْتَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ بِکُلِّ اٰیَۃٍ مَّا تَبِعُوْا قِبْلَتَکَ ج وَمَآ اَنْتَ بِتَابِعٍ قِبْلَتَہُمْ ج
یہ تو لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَلِیَ دِیْنِ والا معاملہ ہوگیا۔
وَمَا بَعْضُہُمْ بِتَابِعٍ قِبْلَۃَ بَعْضٍ ط۔
حد یہ ہے کہ یہ خود آپس میں ایک دوسرے کے قبلے کی پیروی نہیں کرتے۔ اگرچہ یہود و نصاریٰ سب کا قبلہ یروشلم ہے ‘ لیکن عین یروشلم میں جا کر یہودی ہیکل سلیمانی کا مغربی گوشہ اختیار کرتے تھے اور مغرب کی طرف رخ کرتے تھے ‘ جبکہ نصاریٰ مشرق کی طرف رخ کرتے تھے ‘ اس لیے کہ حضرت مریم سلامٌ علیہا نے جس مکان میں اعتکاف کیا تھا اور جہاں فرشتہ ان کے پاس آیا تھا وہ ہیکل کے مشرقی گوشے میں تھا ‘ جس کے لیے قرآن حکیم میں مَکَانًا شَرْقِیًّا کا لفظ آیا ہے۔ عیسائیوں نے اسی مشرقی گھر کو اپنا قبلہ بنا لیا۔