تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 150

  1. وَ مِنْ حَیْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ١ؕ وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗ١ۙ لِئَلَّا یَكُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَیْكُمْ حُجَّةٌ١ۙۗ اِلَّا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ١ۗ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِیْ١ۗ وَ لِاُتِمَّ نِعْمَتِیْ عَلَیْكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۙۛ﴿150﴾

    1. وَمِنْ حَيْثُاور جہاں سے
    2. خَرَجْتَآپ نکلیں
    3. فَوَلِّپس کرلیں
    4. وَجْهَكَاپنا رخ
    5. شَطْرَطرف
    6. الْمَسْجِدِ الْحَرَامِمسجد حرام
    7. وَحَيْثُ مَااور جہاں کہیں
    8. كُنْتُمْتم ہو
    9. فَوَلُّوْاسو کرلو
    10. وُجُوْھَكُمْاپنے رخ
    11. شَطْرَهٗاس کی طرف
    12. لِئَلَّاتاکہ نہ
    13. يَكُوْنَرہے
    14. لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
    15. عَلَيْكُمْتم پر
    16. حُجَّةٌکوئی دلیل
    17. اِلَّاسوائے
    18. الَّذِيْنَوہ جو کہ
    19. ظَلَمُوْابےانصاف
    20. مِنْهُمْان سے
    21. فَلَا تَخْشَوْھُمْسو تم نہ ڈرو ان سے
    22. وَاخْشَوْنِيْاور ڈرو مجھ سے
    23. وَلِاُتِمَّتاکہ میں پوری کردوں
    24. نِعْمَتِىْاپنی نعمت
    25. عَلَيْكُمْتم پر
    26. وَلَعَلَّكُمْاور تاکہ تم
    27. تَهْتَدُوْنَہدایت پاؤ
Translation · Bayan-ul-Quran
اور جہاں کہیں سے بھی آپ نکلیں تو آپ اپنا رخ (نماز کے وقت) مسجد حرام ہی کی طرف کیجیے اور (اے مسلمانو !) جہاں کہیں بھی تم ہو تو (نماز کے وقت) اپنے چہروں کو اسی کی جانب پھیر دو تاکہ باقی نہ رہے لوگوں کے پاس تمہارے خلاف کوئی دلیل سوائے ان کے جو ان میں سے ظالم ہیں تو (اے مسلمانو !) ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور اس لیے کہ میں تم پر اپنی نعمت تمام کر دوں اور تاکہ تم ہدایت یافتہ بن جاؤ۔
Tafseer · Bayan-ul-Quran

دوبارہ فرمایا گیا :

آیت 150 وَمِنْ حَیْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْہَکَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ط وَحَیْثُ مَا کُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْہَکُمْ شَطْرَہٗ لا

تم خواہ امریکہ میں ہو یا روس میں ‘ نماز کے وقت تمہیں بیت اللہ ہی کی طرف رخ کرنا ہوگا۔

لِءَلاَّ یَکُوْنَ للنَّاسِ عَلَیْکُمْ حُجَّۃٌ لا

یعنی اہل کتاب بالخصوص یہود کے لیے تمہارے خلاف بدگمانی پھیلانے کا کوئی موقع باقی نہ رہ جائے۔ تورات میں مذکور تھا کہ نبی آخر الزماں کا قبلہ خانہ کعبہ ہوگا۔ اگر آنحضور ﷺ یہ قبلہ اختیار نہ کرتے تو علماء یہود مسلمانوں پر حجت قائم کرتے۔ تو یہ گویا ان کے اوپر اتمام حجت بھی ہو رہا ہے اور قطع عذر بھی۔

اِلاَّ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْہُمْ ق

شریر لوگ اس قطع حجت کے بعد بھی باز آنے والے نہیں اور وہ اعتراض کرنے کے لیے لاکھ حیلے بہانے بنائیں گے ‘ ان کی زبان کسی حال میں بند نہ ہوگی۔

فَلاَ تَخْشَوْہُمْ وَاخْشَوْنِیْ ق وَلِاُتِمَّ نِعْمَتِیْ عَلَیْکُمْ

یہ جو تحویل قبلہ کا معاملہ ہوا ہے اورٌ محمد رسول اللہ ﷺ کی بعثت کی بنیاد پر ایک نئی امت تشکیل دی جا رہی ہے ‘ اسے امامت الناس سے سرفراز کیا جا رہا ہے اور وراثت ابراہیمی علیہ السلام اب اسے منتقل ہوگئی ہے ‘ یہ اس لیے ہے تاکہ اے مسلمانو ! میں تم پر اپنی نعمت پوری کر دوں۔