تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 167

  1. وَ قَالَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْا لَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّاَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوْا مِنَّا١ؕ كَذٰلِكَ یُرِیْهِمُ اللّٰهُ اَعْمَالَهُمْ حَسَرٰتٍ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ مَا هُمْ بِخٰرِجِیْنَ مِنَ النَّارِ۠ع﴿167﴾

    1. وَقَالَاور کہیں گے
    2. الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
    3. اتَّبَعُوْاپیروی کی
    4. لَوْ اَنَّکاش کہ
    5. لَنَاہمارے لیے
    6. كَرَّةًدوبارہ
    7. فَنَتَبَرَّاَتو ہم بیزاری کرتے
    8. مِنْهُمْان سے
    9. كَمَاجیسے
    10. تَبَرَّءُوْاانہوں نے بیزاری کی
    11. مِنَّاہم سے
    12. كَذٰلِكَاسی طرح
    13. يُرِيْهِمُانہیں دکھائے گا
    14. اللّٰهُاللہ
    15. اَعْمَالَهُمْان کے اعمال
    16. حَسَرٰتٍحسرتیں
    17. عَلَيْهِمْان پر
    18. وَمَا ھُمْاور نہیں وہ
    19. بِخٰرِجِيْنَنکلنے والے
    20. مِنَ النَّارآگ سے
Translation · Bayan-ul-Quran
اور جو ان کے پیروکار تھے وہ کہیں گے کہ اگر کہیں ہمیں دنیا میں ایک بار لوٹنا نصیب ہوجائے تو ہم بھی ان سے اسی طرح اظہار براءت کریں گے جیسے آج یہ ہم سے بیزاری ظاہرکر رہے ہیں اس طرح اللہ ان کو ان کے اعمال حسرتیں بنا کر دکھائے گا لیکن وہ اب آگ سے نکلنے والے نہیں ہوں گے۔ اب ان کو دوزخ سے نکلنا نصیب نہیں ہوگا
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 167 وَقَالَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْا لَوْ اَنَّ لَنَا کَرَّۃً فَنَتَبَرَّاَ مِنْہُمْ کَمَا تَبَرَّءُ وْا مِنَّا ط کَذٰلِکَ یُرِیْہِمُ اللّٰہُ اَعْمَالَہُمْ حَسَرٰتٍ عَلَیْہِمْ ط

وہ کہیں گے کاش ہم نے سمجھا ہوتا ‘ کاش ہم نے ان کی پیروی نہ کی ہوتی ‘ کاش ہم نے ان کو اپنا لیڈر اور اپنا ہادی و رہنما نہ مانا ہوتا ! !