تفسیر بیان القرآن
Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 218
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۙ اُولٰٓئِكَ یَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿218﴾
- اِنّبیشک
- الَّذِيْنَجو لوگ
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
- ھَاجَرُوْاانہوں نے ہجرت کی
- وَجٰهَدُوْااور انہوں نے جہاد کیا
- فِيْمیں
- سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- يَرْجُوْنَامید رکھتے ہیں
- رَحْمَتَ اللّٰهِاللہ کی رحمت
- وَاللّٰهُاور اللہ
- غَفُوْرٌبخشنے والا
- رَّحِيْمٌرحم کرنے والا
آیت 218 اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَالَّذِیْنَ ہَاجَرُوْا وَجٰہَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ لا اولٰٓءِکَ یَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللّٰہِط۔
یہاں ان لوگوں پر بڑا لطیف طنز ہے جو خود تو حرام کے راستے پر جا رہے ہیں ‘ لیکن یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ اللہ ان پر رحم فرمائے گا۔ اللہ ایسی روش اختیار کرنے والوں پر رحمت نہیں فرماتا ‘ اللہ کی رحمت کا مستحق بننا پڑتا ہے۔ اور اللہ کی رحمت کا مستحق وہی ہے جو ایمان ‘ ہجرت اور جہاد فی سبیل اللہ کا راستہ اختیار کرتا ہے۔ ایسے لوگ بجا طور پر اللہ کی رحمت کے امیدوار ہیں۔
وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
وہ ان کی لغزشوں کو معاف کرنے والا اور اپنی رحمت سے انہیں نوازنے والا ہے۔