تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 233

  1. وَ الْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْلَادَهُنَّ حَوْلَیْنِ كَامِلَیْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ یُّتِمَّ الرَّضَاعَةَ١ؕ وَ عَلَى الْمَوْلُوْدِ لَهٗ رِزْقُهُنَّ وَ كِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ اِلَّا وُسْعَهَا١ۚ لَا تُضَآرَّ وَالِدَةٌۢ بِوَلَدِهَا وَ لَا مَوْلُوْدٌ لَّهٗ بِوَلَدِهٖ١ۗ وَ عَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذٰلِكَ١ۚ فَاِنْ اَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِّنْهُمَا وَ تَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَا١ؕ وَ اِنْ اَرَدْتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوْۤا اَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِذَا سَلَّمْتُمْ مَّاۤ اٰتَیْتُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿233﴾

    1. وَالْوَالِدٰتُاور مائیں
    2. يُرْضِعْنَدودھ پلائیں
    3. اَوْلَادَھُنَّاپنی اولاد
    4. حَوْلَيْنِدو سال
    5. كَامِلَيْنِپورے
    6. لِمَنْجو کوئی
    7. اَرَادَچاہے
    8. اَنْ يُّتِمَّکہ وہ پوری کرے
    9. الرَّضَاعَةَدودھ پلانے کی مدت
    10. وَعَلَياور پر
    11. الْمَوْلُوْدِ لَهٗجس کا بچہ (باپ)
    12. رِزْقُهُنَّان کا کھانا
    13. وَكِسْوَتُهُنَّاور ان کا لباس
    14. بِالْمَعْرُوْفِدستور کے مطابق
    15. لَا تُكَلَّفُنہیں تکلیف دی جاتی
    16. نَفْسٌکوئی شخص
    17. اِلَّامگر
    18. وُسْعَهَااس کی وسعت
    19. لَا تُضَآرَّنہ نقصان پہنچایا جائے
    20. وَالِدَةٌماں
    21. بِوَلَدِھَااس کے بچہ کے سبب
    22. وَلَااور نہ
    23. مَوْلُوْدٌ لَّهٗجس کا بچہ (باپ)
    24. بِوَلَدِهٖاس کے بچہ کے سبب
    25. وَعَلَياور پر
    26. الْوَارِثِوارث
    27. مِثْلُایسا
    28. ذٰلِكَیہ۔ اس
    29. فَاِنْپھر اگر
    30. اَرَادَادونوں چاہیں
    31. فِصَالًادودھ چھڑانا
    32. عَنْ تَرَاضٍآپس کی رضامندی سے
    33. مِّنْهُمَادونوں سے
    34. وَتَشَاوُرٍاور باہم مشورہ
    35. فَلَاتو نہیں
    36. جُنَاحَگناہ
    37. عَلَيْهِمَاان دونوں پر
    38. وَاِنْاور اگر
    39. اَرَدْتُّمْتم چاہو
    40. اَنْکہ
    41. تَسْتَرْضِعُوْٓاتم دودھ پلاؤ
    42. اَوْلَادَكُمْاپنی اولاد
    43. فَلَا جُنَاحَتو گناہ نہیں
    44. عَلَيْكُمْتم پر
    45. اِذَاجب
    46. سَلَّمْتُمْتم حوالہ کرو
    47. مَّآجو
    48. اٰتَيْتُمْتم نے دیا تھا
    49. بِالْمَعْرُوْفِدستور کے مطابق
    50. وَاتَّقُوااور ڈرو
    51. اللّٰهَاللہ
    52. وَاعْلَمُوْٓااور جان لو
    53. اَنَّکہ
    54. اللّٰهَاللہ
    55. بِمَاسے۔ جو
    56. تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
    57. بَصِيْرٌدیکھنے والا ہے
Translation · Bayan-ul-Quran
اور مائیں اپنی اولاد کو دودھ پلائیں پورے دو سال اس شخص کے لیے جو مدت رضاعت پوری کرانا چاہتا ہو اور بچے والے کے ذمے ّ ہے بچوں کی ماؤں کا کھانا اور کپڑا دستور کے مطابق کسی پر ذمہّ داری نہیں ڈالی جاتی مگر اس کی وسعت کے مطابق نہ تو تکلیف پہنچائی جائے کسی والدہ کو اپنے بچے کی وجہ سے اور نہ اس کو جس کا وہ بچہ ہے (یعنی باپ) اس کے بچے کی وجہ سے اور وارث پر بھی اسی طرح کیّ ذمہ داری ہے پھر اگر ماں باپ چاہیں کہ دودھ چھڑا لیں (دو برس کے اندر ہی) باہمی رضامندی اور صلاح سے تو ان دونوں پر کچھ گناہ نہیں اور اگر تم اپنے بچوں کو کسی اور سے دودھ پلواناچاہو تو بھی تم پر کچھ گناہ نہیں جب کہ تم (بچے کی ماں کو) وہ سب کچھ دے دو جس کا کہ تم نے دینا ٹھہرایا تھا دستور کے موافق اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جان رکھو کہ جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 233 وَالْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْلاَدَہُنَّ حَوْلَیْنِ کَامِلَیْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ یُّتِمَّ الرَّضَاعَۃَ ط

اگر طلاق دینے والا شوہر یہ چاہتا ہے کہ مطلقہّ عورت اس کے بچے کو دودھ پلائے اور رضاعت کی مدت پوری کرے تو دو سال تک وہ عورت اس ذمہّ داری سے انکار نہیں کرسکتی۔

وَعَلَی الْمَوْلُوْدِ لَہٗ رِزْقُہُنَّ وَکِسْوَتُہُنَّ بالْمَعْرُوْفِ ط

اس مدت میں بچے کے باپ پر مطلقہّ کے کھانے اور کپڑے کی ذمہ داری ہے ‘ جسے ہم نان نفقہ کہتے ہیں ‘ اس لیے کہ قانوناً اولاد شوہر کی ہے۔ اس سلسلے میں دستور کا لحاظ رکھنا ہوگا۔ یعنی مرد کی حیثیت اور عورت کی ضروریات کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔ ایسا نہ ہو کہ مرد کروڑ پتی ہو لیکن وہ مطلقہ بیوی کو اپنی خادماؤں کی طرح کا نان نفقہ دینا چاہے۔

لَا تُکَلَّفُ نَفْسٌ الاَّ وُسْعَہَا ج لاَ تُضَآرَّ وَالِدَۃٌم بِوَلَدِہَا وَلاَ مَوْلُوْدٌ لَّہٗ بِوَلَدِہٖق

یعنی دونوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے ‘ جیسا کہ حدیث نبوی ﷺ ہے : لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ 30 یعنی نہ تو نقصان پہنچانا ہے اور نہ ہی نقصان اٹھانا ہے۔

وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذٰلِکَ ج

اگر بچے کا باپ فوت ہوجائے تو بچے کو دودھ پلانے والی مطلقہ عورت کا نان نفقہ مرحوم کے وارثوں کے ذمے ّ رہے گا۔

فَاِنْ اَرَادَا فِصَالاً عَنْ تَرَاضٍ مِّنْہُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْہِمَا ط وَاِنْ اَرَدْتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوْٓا اَوْلاَدَکُمْ فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ

اگر بچے کا باپ یا اس کے ورثاء بچے کی والدہ کی جگہ کسی اور عورت سے بچے کو دودھ پلوانا چاہتے ہوں تو بھی کوئی حرج نہیں ‘ انہیں اس کی اجازت ہے ‘ بشرطیکہ۔۔

اِذَا سَلَّمْتُمْ مَّآ اٰتَیْتُمْ بالْمَعْرُوْفِ ط۔

یہ نہ ہو کہ نان نفقہ بچانے کے لیے اب تم مدت رضاعت کے درمیان بچے کی ماں کے بجائے کسی اور عورت سے اس لیے دودھ پلوانے لگو کہ اسے معاوضہ کم دینا پڑے گا۔ اگر تم کسی دایہ وغیرہ سے دودھ پلوانا چاہتے ہو تو پہلے بچے کی ماں کو بھلے طریقے پر وہ سب کچھ ادا کر دو جو تم نے طے کیا تھا۔