تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 234

  1. وَ الَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَ یَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا یَّتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ وَّ عَشْرًا١ۚ فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْمَا فَعَلْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ﴿234﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
    2. يُتَوَفَّوْنَوفات پاجائیں
    3. مِنْكُمْتم سے
    4. وَيَذَرُوْنَاور چھوڑ جائیں
    5. اَزْوَاجًابیویاں
    6. يَّتَرَبَّصْنَوہ انتظار میں رکھیں
    7. بِاَنْفُسِهِنَّاپنے آپ کو
    8. اَرْبَعَةَچار
    9. اَشْهُرٍمہینے
    10. وَّعَشْرًااور دس دن
    11. فَاِذَاپھر جب
    12. بَلَغْنَوہ پہنچ جائیں
    13. اَجَلَهُنَّاپنی مدت (عدت)
    14. فَلَا جُنَاحَتو نہیں گناہ
    15. عَلَيْكُمْتم پر
    16. فِيْمَامیں۔ جو
    17. فَعَلْنَوہ کریں
    18. فِيْٓمیں
    19. اَنْفُسِهِنَّاپنی جانیں (اپنے حق)
    20. بِالْمَعْرُوْفِدستور کے مطابق
    21. وَاللّٰهُاور اللہ
    22. بِمَا تَعْمَلُوْنَجو تم کرتے ہو اس سے
    23. خَبِيْرٌباخبر
Translation · Bayan-ul-Quran
اور جو تم میں سے وفات پاجائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ عورتیں روکے رکھیں اپنے آپ کو چار ماہ دس دن تک پس جب وہ اپنی اس مدتّ تک پہنچ جائیں (یعنی عدتّ گزار لیں) تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہے اس معاملے میں جو کچھ وہ اپنے بارے میں دستور کے مطابق کریں اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اس سے باخب رہے
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 234 وَالَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَیَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا یَّتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِہِنَّ اَرْبَعَۃَ اَشْہُرٍ وَّعَشْرًاج

قبل ازیں آیت 228 میں مطلقہ عورت کی عدت تین حیض بیان ہوئی ہے۔ یہاں بیوہ عورتوں کی ‘ عدت بیان کی جا رہی ہے کہ وہ شوہر کی وفات کے چار ماہ دس دن بعد تک اپنے آپ کو شادی سے روکے رکھیں۔

فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَہُنَّ

فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیْمَا فَعَلْنَ فِیْ اَنْفُسِہِنَّ بالْمَعْرُوْفِ ط

عدت گزار چکنے کے بعد وہ آزاد ہیں ‘ جہاں مناسب سمجھیں نکاح کرسکتی ہیں۔ اب تم انہیں روکنا چاہو کہ ہماری ناک کٹ جائے گی ‘ یہ بیوہ ہو کر صبر سے بیٹھ نہیں سکی ‘ اس سے رہا نہیں گیا ‘ اس طرح کی باتیں بالکل غلط ہیں ‘ اب تمہارا کوئی اختیار نہیں کہ تم انہیں روکو۔