تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 265

  1. وَ مَثَلُ الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمُ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِ وَ تَثْبِیْتًا مِّنْ اَنْفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةٍۭ بِرَبْوَةٍ اَصَابَهَا وَابِلٌ فَاٰتَتْ اُكُلَهَا ضِعْفَیْنِ١ۚ فَاِنْ لَّمْ یُصِبْهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿265﴾

    1. وَمَثَلُاور مثال
    2. الَّذِيْنَجو لوگ
    3. يُنْفِقُوْنَخرچ کرتے ہیں
    4. اَمْوَالَھُمُاپنے مال
    5. ابْتِغَآءَحاصل کرنا
    6. مَرْضَاتِخوشنودی
    7. اللّٰهِاللہ
    8. وَتَثْبِيْتًااور ثبات و یقین
    9. مِّنْسے
    10. اَنْفُسِهِمْاپنے دل (جمع)
    11. كَمَثَلِجیسے
    12. جَنَّةٍۢایک باغ
    13. بِرَبْوَةٍبلندی پر
    14. اَصَابَهَااس پر پری
    15. وَابِلٌتیز بارش
    16. فَاٰ تَتْتو اس نے دیا
    17. اُكُلَهَاپھل
    18. ضِعْفَيْنِدوگنا
    19. فَاِنْپھر اگر
    20. لَّمْ يُصِبْهَانہ پڑی
    21. وَابِلٌتیز بارش
    22. فَطَلٌّتو پھوار
    23. وَاللّٰهُاور اللہ
    24. بِمَاجو
    25. تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
    26. بَصِيْرٌدیکھنے والا
Translation · Bayan-ul-Quran
اور مثال ان لوگوں کی جو خرچ کرتے ہیں اپنے مال اللہ کی رضاجوئی کے لیے اور اپنے دلوں کو جمائے رکھنے کے لیے اس باغ کی مانند ہے جو بلندی پر واقع ہو اب اگر اس باغ کے اوپر زوردار بارش برسے تو دو گنا پھل لائے اور اگر زوردار بارش نہ بھی برسے تو ہلکی سی پھوار (ہی اس کے لیے کافی ہوجائے) اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ تعالیٰ اس کو دیکھ رہا ہے
Tafseer · Bayan-ul-Quran

آیت 265 وَمَثَلُ الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَہُمُ ابْتِغَآءَ مَرْضَات اللّٰہِ وَتَثْبِیْتًا مِّنْ اَنْفُسِہِمْ کَمَثَلِ جَنَّۃٍم بِرَبْوَۃٍ

جیسا کہ میں عرض کرچکا ہوں کہ قدرتی باغ کا یہی تصور ہوتا تھا کہ ذرا اونچائی پر واقع ہے ‘ اس کے دامن میں کوئی ندی بہہ رہی ہے جس سے خود بخود آب پاشی ہو رہی ہے اور وہ سیراب ہو رہا ہے۔

[ قادیانیوں نے اسی لفظ ربوہ کے نام پر پاکستان میں اپنا شہر بنایا۔ ]

اَصَابَہَا وَابِلٌ فَاٰتَتْ اُکُلَہَا ضِعْفَیْنِ ج فَاِنْ لَّمْ یُصِبْہَا وَابِلٌ فَطَلٌّ ط وَاللّٰہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ

لہٰذا تم دروں بینی intro spection کرتے رہا کرو کہ تم جو یہ مال خرچ کر رہے ہو واقعتا خلوص دل اور اخلاص نیت کے ساتھ اللہ ہی کے لیے کر رہے ہو۔ کہیں غیر شعوری طور پر تمہارا کوئی اور جذبہ اس میں شامل نہ ہوجائے۔ چناچہ اپنے گریبانوں میں جھانکتے رہو۔