تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 2. Al-Baqara · Ayah 265

  1. وَ مَثَلُ الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمُ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِ وَ تَثْبِیْتًا مِّنْ اَنْفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةٍۭ بِرَبْوَةٍ اَصَابَهَا وَابِلٌ فَاٰتَتْ اُكُلَهَا ضِعْفَیْنِ١ۚ فَاِنْ لَّمْ یُصِبْهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿265﴾

    1. وَمَثَلُاور مثال
    2. الَّذِيْنَجو لوگ
    3. يُنْفِقُوْنَخرچ کرتے ہیں
    4. اَمْوَالَھُمُاپنے مال
    5. ابْتِغَآءَحاصل کرنا
    6. مَرْضَاتِخوشنودی
    7. اللّٰهِاللہ
    8. وَتَثْبِيْتًااور ثبات و یقین
    9. مِّنْسے
    10. اَنْفُسِهِمْاپنے دل (جمع)
    11. كَمَثَلِجیسے
    12. جَنَّةٍۢایک باغ
    13. بِرَبْوَةٍبلندی پر
    14. اَصَابَهَااس پر پری
    15. وَابِلٌتیز بارش
    16. فَاٰ تَتْتو اس نے دیا
    17. اُكُلَهَاپھل
    18. ضِعْفَيْنِدوگنا
    19. فَاِنْپھر اگر
    20. لَّمْ يُصِبْهَانہ پڑی
    21. وَابِلٌتیز بارش
    22. فَطَلٌّتو پھوار
    23. وَاللّٰهُاور اللہ
    24. بِمَاجو
    25. تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
    26. بَصِيْرٌدیکھنے والا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جو لوگ خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے خلوص نیت سے اپنا مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال ایک باغ کی سی ہے جو اونچی جگہ پر واقع ہو (جب) اس پر مینہ پڑے تو دگنا پھل لائے۔ اور اگر مینہ نہ بھی پڑے تو خیر پھوار ہی سہی اور خدا تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
سدابہار عمل یہ مثال مومنوں کے صدقات کی دی جن کی نیتیں اللہ کو خوش کرنے کی ہوتی ہیں اور جزائے خیر ملنے کا بھی پورا یقین ہوتا ہے، جیسے حدیث میں ہے جس شخص نے رمضان کے روزے ایمانداری کے ساتھ ثواب ملنے کے یقین پر رکھے۔۔ ربوہ کہتے ہیں اونچی زمین کو جہاں نہریں چلتی ہیں اس لفظ کو بربوۃ اور بربوۃ بھی پڑھا گیا ہے۔ وابل کے معنی سخت بارش کے ہیں، وہ دگنا پھل لاتی ہے یعنی بہ نسبت دوسرے باغوں کی زمین کے، یہ باغ ایسا ہے اور ایسی جگہ واقع ہے کہ بالفرض بارش نہ بھی ہو تاہم صرف شبنم سے ہی پھلتا پھولتا ہے یہ ناممکن ہے کہ موسم خالی جائے، اسی طرح ایمانداروں کے اعمال کبھی بھی بےاجر نہیں رہتے۔ وہ ضرور بدلہ دلواتے ہیں، ہاں اس جزا میں فرق ہوتا ہے جو ہر ایماندار کے خلوص اور اخلاص اور نیک کام کی اہمیت کے اعتبار سے بڑھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ پر اپنے بندوں میں سے کسی بندے کا کوئی عمل مخفی اور پوشیدہ نہیں۔